«من هدی القرآن»؛ قرآن کی اجتماعی اور تربیتی تفسیر

IQNA

تفسیر و مفسر کا تعارف/ 11

«من هدی القرآن»؛ قرآن کی اجتماعی اور تربیتی تفسیر

9:28 - December 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3513353
تفسیر «من هدی القرآن»عراق کے مرجع تقلید آیت‌الله سید محمدتقی مدرسی کی کاوش ہے جو اٹھارہ جلد میں اجتماعی اور تربیتی پہلو سے قابل ذکر کاوش ہے۔

ایکنا نیوز- عراق کے کربلا معلی سے تعلق رکھنے والے آیت‌الله محمدتقی مدرسی(تولد 1945 عیسوی)، فرزند سید محمد کاظم حسینی خراسانی مدرس حائری عصر حاضر کے معروف علما میں شمار ہوتے ہیں جو ایک نامور علمی گھرانے کے چشم و چراغ تھے. ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے بڑے علما کے حضور میں اعلی تعلیم شروع کی تاہم صرف مدرسے کی علم تک محدود نہ رہے بلکہ دیگر علوم میں بھی سرگرم رہے۔

 

فلسفه، عرفان و مغربی علوم میں شاندار مہارت کے مالک عالم نے عربی، عراقی، ایرانی اور لبنانی میگزین میں شاندار ریسرچ شایع کیے اور اپنے دور کے معروف علما میں شمار ہونے لگے۔

انکی تقاریر کی خاص بات لوگوں کو ذمہ داریوں سے آگاہ کرانا ہے جو انہوں نے مختلف خطابات میں بیان کیے۔

انہوں نے مختلف مناسبت اور مواقعوں پر حادثوں اور واقعات پر لوگوں کو بہترین طریقے سے آگاہ کیا اور انکی ذمہ داریاں بیان کی۔

دیگر خصوصیات میں انکی تحقیقی کاوشیں اور اس سے بڑھکر تفسیر«من هدی القرآن» اور دیگر بروشرز یا مختصر کتب جو آیت‌الله مدرسی، نے تربیتی اور اجتماعی حوالے سے پیش کیا ہے انکو ممتاز علما میں قرار دیتی ہے۔

 

تفسیر کی خصوصیات

تفسیر میں سے سے پہلے وہ کچھ  آیات کو یکجا پیش کرتے ہیں اور انکا مجموعی پیغام بیان کرکے پھر تمام آیات کی الگ الگ تفسیر بیان کرتے ہیں اور دعوت فکر دیگر منطقی انداز میں وضاحت کرتے ہیں۔

 

اس تفسیر میں وہ دیگر آیات کی مدد سے اجتماعی مسایل اور آیات میں ربط بیان کرتے ہیں اور اسی روش کے ساتھ  موجود مسائل کا تجزیہ پیش کرتے ہیں۔

 

اس تفسیر کی خصوصیات میں کہہ سکتے ہیں کہ پیچیدہ امور سے دوری اور  ساده و دلنشین انداز مگر منظم وضاحت کی جاتی ہے۔ تفسیر کی عربی تمام عرب زبانوں کے لیے بالکل سادہ اور سلیس ہے.

تفسیر میں تکرار دیکھنے کو نہیں ملتا اور دیگر مفسرین کی نکات کو پیش نہیں کیا گیا اور تمام تربیتی اور نفسیاتی مسایل کو مدنظر رکھتے ہویے کوشش کی گیی ہے کہ آیات اور موجود واقعیت میں خوبصورتی سے ربط کو پیش کیا گیا ہے اور انسانی ذمہ داری کو معاشرے میں بیان اور اس پر تاکید کی گیی ہے۔

جیسے کہ کہا گیا ہے کہ اس تفسیر میں آیات کی تبین، وضاحت اور مقاصد کو بیان اور معاشرے کے مسائل اور درد کو اجاگر اور علاج پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے۔

آیات کی تفسیر کو روایتی انداز میں پیش اور ٹیکنکل اور سخت ادبی نکات سے دوری دیگر خصوصیات میں شامل ہے اور اسی وجہ سے مفسر کی نظر اخلاقی اور تربیتی نکات پر زیادہ توجہ دی گیی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha