قرآن کی قدیم ترین مکمل تفسیر قرآن

IQNA

مفسر اور تفاسیر قرآن کا تعارف / 2

قرآن کی قدیم ترین مکمل تفسیر قرآن

6:40 - September 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3512627
ایکنا تہران- تیسری نسل میں اہم ترین تفسیر«مقاتل ‌بن‌ سلیمان» کی ہے جو خراسان بزرگ کے عظیم نامور عالم و مفسر قرآن شمار ہوتا ہے۔

ایکنا نیوز- تیسری نسل میں اہم ‌ترین تفسیر (اتباع تابعین میں)، تفسیر مقاتل ‌بن‌ سلیمان ہے جس کا الگ سے کوئی نام نہیں اور مصنف کے نام سے جانا جاتا ہے. «مقاتل ‌بن‌ سلیمان» مصنف ہے جنکو «بزرگِ مفسروں میں» شمار کیا جاتا ہے. یہ قدیم ترین تفسیر ہے جو ہم تک پہنچی ہے اور تاریخ میں اس کو بڑی اہمیت حاصل ہے.

ابوالحسن مقاتل بن سليمان بن بشير ازدى، دوسری ہجری قمری اور آٹھویں عیسوی کے نامور مفسرین اور محدثین میں شمار ہوتا ہے۔

وہ  80 تا 90 قمری (۷۰۰ تا ۷۱۰ عیسوی) کو خراسان قدیم کے شهر بلخ (موجودہ افغانستان) میں پیدا ہوئے. کچھ وقت کے بعد وہ بلخ سے مرو (موجود ترکمانستان) گیے. وہاں پر انہوں نے شادی کی. مقاتل وہاں سے عراق گیے اور شهر بصره اور پھر بغداد میں سکونت پذیر ہوئے اور وہاں شيخ حديث و تفسیر کے عنوان سے معروف ہوئے۔

شهر مرو ایک بین الاقوامی علمی شہر کے عنوان سے جانا جاتا تھا اور وہاں آپ کو پنپنے کو خوب موقع ملا۔

بہترین تفسیر اور مرو کی فضا باعث بنی کہ آپ کی  تفسیر مقاتل شہرت پانے لگی اور دوسرے اہل علم اور محدثین و مفسرین کے ہاتھوں منتقل ہونے لگی۔

 

ترکیب و ساخت

اس تفسیر میں تمام آیات قرآن پیوستہ اور جہاں ضرورت ہوئی وہی تفسیر کی گئی ہے. عقل و نقل، دونوں کی رعایت کی گیی ہے اور مختصر، مدلل اور سادہ زبان استعمال کی گیی ہے.

مکی مدنی آیات کی تشریح، شان نزول اور موقع کی اہمیت کو خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے اور آیات میں خوبصورتی سے تعلق کو واضح کیا گیا ہے۔

مصنف دیگر مفسرین اور علما کی نظر کو بیان کرتا ہے اور یہی اس کی دیگر خصوصیت ہے۔

اس تفسیر کی اهمیت ہے کہ بارہ صدیاں گزرنے کے باوجود اب تک اس کے مخاطبین موجود ہیں اور اس سے استفادہ کیا جاتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha