ایکنا: تیونس کی جامعہ الزیتونہ، قیروان یونیورسٹی اور دیگر نجی کتب خانوں سمیت کئی علمی مراکز صدیوں سے علمی و فکری سرگرمیوں کا مرکز رہے ہیں، جن میں آج بھی بیش قیمت مخطوطات (قدیم نسخے) محفوظ ہیں۔
ایکنا: راغب مصطفی غلوش اُن ممتاز قرّاء میں سے تھے جنہوں نے عظیم اساتذہ کی قراتی روایت سے فیض اٹھاتے ہوئے اپنی منفرد صوتی شناخت کے ساتھ ایک ایسی آواز اور اسلوب پیش جس نے نہ صرف مصر بلکہ پورے اسلامی دنیا، خصوصاً ایران میں ہزاروں سامعین کو مسحور کیا۔
ایکنا: آزاد شدہ فلسطینی اسیر انس علان نے اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی اور ظالمانہ سلوک کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہاں قرآن کی بے حرمتی، اذان پر پابندی اور نماز کی ممانعت جیسی سنگین حرکات کی جاتی ہیں۔
ایکنا: ملکی سطح پر منتخب خواتین کے درمیان قرآنی مقابلے چھیالیسویں قومی قرآن مسابقے کے تیسرے روز صوتی شعبوں میں سنندج کے سلیمان خاطر کیمپ میں شروع ہوچکے۔
ایکنا: چونکہ اسلامی نقطۂ نظر کے مطابق تمام انسان خدا کے بندے ہیں اور تمام دولت و ثروت دراصل اُسی کی ملکیت ہے، اس لیے مستضعفوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات کو باہمی تعاون کے ذریعے پورا کیا جانا چاہیے۔
ایکنا: نمائندہ برائے ایشیا و بحرالکاہل کے طلبہ امور نے ایران و جنوبی کوریا کی خطاطی نمائش کے موقع پر تہران میں جنوبی کوریا کے سفیر کو قرآنِ کریم کا ایک نسخہ تحفے میں پیش کیا۔
ایکنا: آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں واقع یانگ مسجد کے دروازے عوام کے لیے کھولے جائیں گے تاکہ اسلام کے بارے میں باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دیا جا سکے اور غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔
ایکنا: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ پانچ ماہ سے بھی کم عرصے میں عمرہ مفردہ کے لیے چار ملین (40 لاکھ) سے زائد ویزا درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ایکنا: ماہر صوت و لحن اور ویب سائٹ «الحان» کے آئیڈیا ساز نے کہا اندرون و بیرونِ ملک سے بعض سامعین کی درخواست پر ضروری مباحث اب اس ویب سائٹ پر یکجا کر دیے گئے ہیں۔