تفسیر نور؛ قرآن فھمی آسان بنانے کی کاوش

IQNA

مفسرین اور تفسیر کا تعارف/ 3

تفسیر نور؛ قرآن فھمی آسان بنانے کی کاوش

10:21 - September 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3512675
ایکنا تہران- تفسیرنور میں پورے قرآن کو سادہ زبان میں پیش کیا گیا ہے اور مولف کے مطابق اس تفسیر کا مقصد ہر آیت سے ایک واضح پیغام لینا ہے۔

ایکنا نیوز- ماضی میں تفسیر لکھنے کا اہم مقصد اہل علم کو قرآن سے روشناس کرانا مقصود ہوتا تھا۔

تاہم عصر حاضر میں بعض مفسرین نے کوشش کی ہے کہ عام عوام کو تفسیر سے روشناس کرائے اور سادہ الفاظ میں تفسیر کرنے کا بیڑا اٹھایا۔

ان میں سے ایک «تفسیر نور» ہے جو معروف استاد قرآن حجت‌الاسلام و المسلمین محسن قرائتی نے انجام دیا ہے۔

 

 حجت‌الاسلام محسن قرائتی

محسن قرائتی  سال ۱۳۲۴ ہجری شمسی (1945 عیسوی) کو ایران کے  شهر کاشان میں پیدا ہوئے اور

چودہ سال سے وہ مدرسہ میں مصروف ہوئے اور ایک سال بعد وہ قم و نجف کے مدرسوں میں چلے گیے، محسن قرائتی کی وجہ شہرت ٹیلی ویژن پر«درس‌هایی از قرآن» پروگرام تھا جو چالیس سال سے ایرانی ٹیلی ویژن پر جاری ہے۔

محسن قرائتی بہترین مصنف بھی ہے اور اب تک 60 کتابیں انکے قلم سے تحریر ہوچکی ہیں؛ ‌تفسیر آیات دین و زندگی ، اسلامی مینجمنٹ میں 300 نکات، تفسیر قرآن برائے جوانان،  قرآن سے ایک ہزار ایک نکات اور قرآن کے ایک سو پچاس موضوعات قابل ذکر ہیں۔

طرز تحریر تفسیر نور

تفسیر نور جو ماہرین اور علما کی ایک ٹیم جنمیں سیدجواد بهشتی، محمود متوسل، حسن دهشیری اور رحمت‌الله جعفری شامل ہیں یہ گروپ کی شکل میں مختلف نکات کو نکال کر مولف کو پیش کرتے اور اس حوالے سے مختلف تفسیروں سے نکات اخذ کرتے جنمیں : فی ظلال القرآن (مصنف سید قطب)، مَراغی، تفسیر کبیر (فخر رازی)، تفسیر قُرطُبی، مجمع البیان، نور الثقلین، صافی، المیزان، نمونه، کَشّاف، اطیب البیان و فرقان شامل ہیں۔

مؤلف ان نکات کا بغور جایزہ لیتے اور معاشرے کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق نسل جوان کے لیے نکات کو سادہ الفاظ میں ترتیب دیتے اور پھر دقت کے ساتھ دیگر ماہرین کے مشورے سے فاینل کیا جاتا۔

تفسیر نور کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں فنی نکات، ادبی، فقھی، عقیدتی اور فلسفی اصطلاحات کی بجائے سادہ اور موجودہ زمانے کے تقاضوں کے مطابق ترجمہ و تشریح کیا گیا ہے۔

اس کی دیگر خصوصیت یہ ہے کہ شیعہ سنی تفاسیر سے استفادہ کیا گیا ہے اور موضوع کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ تفسیر سادہ زبان میں عوامی استفادے کے لیے تیار کی گیی ہے جس کو تمام دیگر زبانوں میں آسانی سے ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔

 

طرز تفسیر آیات

پروگرام کے مطابق تمام اہم مواد کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے میں مرتبط آیات کو یکجا کیا گیا ہے اور پھر ترجمہ، دوسرے حصے میں ترجمہ سے اخذ شدہ نکات کو بیان کیا گیا ہے اور شان نزول کے ساتھ فھم قرآن کو آسان بنانے کی کوشش کی گیی ہے

تیسرے حصے میں آیات کے پیغامات کو پیش کیا گیا ہے جو اس تفیسر کا اصل ہدف ہے اور چوتھے حصے میں حاشیے کے نکات کو پیش کیا گیا ہے جو پیغامات میں شامل ہونے کے حوالے سے اہم نہیں تاہم بیان کرنا بھی ضروری ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha