شیعہ سیفٹی کے تحت کراچی میں سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب

IQNA

شیعہ سیفٹی کے تحت کراچی میں سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب

10:48 - March 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3013773
بین الاقوامی گروپ:متعدد علاقوں میں شیعہ سیفٹی نامی تنظیم کی جانب سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے۔

ایکنا نیوز- شفقنا-کراچی کے متعدد علاقوں میں شیعہ سیفٹی نامی تنظیم کی جانب سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ ان علاقوں میں بفر زون کی جامعہ مسجد باب نجف اور علی ماڈل سکول، عوامی کالونی کورنگی شامل ہیں۔ باب النجف بفر زون میں افتتاح کی تقریب آج مورخہ  20 مارچ بعد نماز جمعہ جبکہ عوامی کالونی کورنگی میں واقع علی ماڈل سکول میں افتتاحی تقریب بروز اتوار مورخہ 22 مارچ 3 بجے منعقد ہو گی، ادارہ کی جانب سے جاری بیان میں  علاقے کے مومنین سے بھرپور شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

42841

نظرات بینندگان
captcha