بحرینی رژیم سیاسی، سیکورٹی اور مذہبی حقوق پامال کررہا ہے

IQNA

آیت‌الله عیسی قاسم:

بحرینی رژیم سیاسی، سیکورٹی اور مذہبی حقوق پامال کررہا ہے

5:15 - December 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3515505
ایکنا: بحرینی شیعہ رہنما نے بحرینی رژیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ رژیم اپنی حاکمیت کا حق کھو چکا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مرات البحرین نیوز کے مطابق، بحرینی شیعوں کے لیڈر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے گذشتہ روز ایک بیان جاری کیا اور تاکید کی: بحرین پر ایک ایسی حکومت ہے جس کے جواز کی واحد بنیاد نیشنل ایکشن چارٹر ہے، جسے اس نے تباہ کر دیا ہے۔

 

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بحرینی حکومت نے اس چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کی شرائط کے مطابق اپنے فرائض انجام نہیں دیے ہیں، فرمایا: اس صورت حال کا ناگزیر نتیجہ تمام حکومتی پالیسیوں اور طریقہ کار کا کھو جانا ہے جن کا جواز ہونا چاہیے۔

 

اس بیان میں بحرین کے شیعہ رہ نما نے یہ کہتے ہوئے کہ چارٹر آف نیشنل ایکشن میں بحرین کے عوام کے حقوق میں سے کوئی ایسی چیز باقی نہیں ہے جس کی حکومت کی طرف سے خلاف ورزی نہ کی گئی ہو: حقوق کی یہ پامالی جاری ہے۔

 

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ بحرینی شہریوں کے سیاسی، سیکورٹی، مذہبی، فکری، اخلاقی، ثقافتی، وغیرہ حقوق کو اس ملک کی حکمران حکومت نے پامال کیا ہے، انکا کہنا تھا: بحرینی حکومت کے لیے حقیقت میں کوئی جواز نہیں ہے۔ بحرینی رژیم قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور یہ  کہ حکومت عوام کے حقوق کو تسلیم نہیں کرتی اور ان کی آوازوں پر توجہ نہیں دیتی۔

 

یاد رہے کہ بحرین کا نیشنل ایکشن چارٹر 14 اور 15 نومبر 2001 کو منظور کیا گیا تھا اور اس کے اہم ترین اصولوں میں سے ایک قانون کی بنیاد پر آزادانہ انتخابات کی بحالی ہے، لیکن اس کے باوجود کہ شیعہ بحرین کی اکثریتی آبادی پر مشتمل ہے اور اس ملک کا 65 سے 70 فیصد کے درمیان انکی آبادی ہے لیکن حکومت سیاسی، سماجی اور اقتصادی میدانوں میں انتہائی مذہبی تقسیم کی پالیسی اپنا کر شیعوں کے حقوق کو پامال کر رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ قانونی عدالت، پارلیمنٹ، آزادانہ اور شفاف انتخابات، میڈیا کی آزادی، مالیاتی اور انتظامی نگرانی کی عدالت اور آزاد عدلیہ اس چارٹر کی دفعات میں شامل ہیں، جن پر کبھی عمل نہیں ہوا۔

 

4188390

نظرات بینندگان
captcha