خمس و زكات اور ٹیکس میں فرق

IQNA

اسلام میں خمس/ 8

خمس و زكات اور ٹیکس میں فرق

5:06 - November 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3515385
خمس و زكات وہ مبلغ ہے جو شرعی حوالے سے لیا جاتا ہے جب کہ ٹیکس کو حکومت دریافت کرتی ہے، ان دو میں فرق کیا ہے؟

 ایکنا نیوز- خمس و زکات اور ٹیکس میں فرق یوں ہے:

پہلا فرق

ٹیکس وہ رقم ہے جو آپ ادا کرتے ہیں تاکہ حکومت اس سے آپ کو سہولیات فراہم کرتی ہے مثلا باغ یا پارک بناتی ہے۔‌

جو اپنے گھر کو بناتا ہے وہ حکومت کو بھی ٹیکس دیتا ہے تاکہ اسکے لیے سڑک بنائے۔

جو اپنے گھر کو لاک کرتا ہے حکومت کو بھی ٹیکس دیتا ہے تاکہ پولیس فورس بنائے

جو گھر میں لائٹ جلاتا ہے حکومت کو ٹیکس دیتا ہے تاکہ اسٹریٹ لائٹ لگائے۔

لہذا ٹیکس آپ پر پر خرچ کیا جاتا ہے جس طرح آپ گھر میں اپنے پر خرچ کرتے ہیں، اس طرح کہ جو گھر میں خرچ کرتے ہیں برراہ راست خرچ کرتے ہیں لیکن باہر ٹیکس کی شکل میں خرچ کیا جاتا ہے۔

  

دوسرا فرق

خمس و زکات ایک عبادت ہے اور اس کے لیے نیت شرط ہے اس کے بغیر عمل قبول نہیں جب کہ ٹیکس میں نیت کی ضرورت نہیں وہ جبرا بھی لیا جاسکتا ہے۔

 

تیسرا فرق

خمس ایک عالم ترین اور با تقوی ترین فرد کے زریعے دیا جاتا ہے جب کہ ٹیکس میں ایسا نہیں ہوتا اور پھر لوگ جب ایک عالم متقی سے خمس لیتے ہیں تو حقارت کا احساس بھی نہیں کرتا۔

 

چوتھا فرق

خمس و زکات میں ادا کرنے والا پر اعتماد کیا جاتا ہے وہ اپنی مرضی سے حساب کتاب کرتا ہے اور ٹیکس میں حکومتی کارندہ حساب کتاب کرتا ہے۔

 

پانچواں فرق

  خمس و زكات میں لینے والے کا مقصد لوگوں کو پاک کرنا ہوتا ہے اور خمس سال کے اضافے اخراجات میں سے لیا جاتا ہے لیکن ٹیکس بنیادی پیسے سے لیا جاتا ہے۔/

 

* کتاب «خمس»، بقلم محسن قرائتی سے اقتباس

ٹیگس: خمس ، زکات ، حکومت
نظرات بینندگان
captcha