پاکستان؛ مجلس وحدت کی جانب سے سعودی پھانسیوں کی مذمت

IQNA

پاکستان؛ مجلس وحدت کی جانب سے سعودی پھانسیوں کی مذمت

7:06 - March 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3511504
دنیا میں سعودی سے پوچھنے والا کوئی ہے جو پوچھے کہ سعودی کو کربلا کیوں بنایا ؟ علامہ ظفر شمسی

ایکنا نیوز کے مطابق علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے ایک ھی دن میں 81 افراد کو قتل کر دیا گیا  ۔

 

علامہ سید ظفر شمسی نے بتایا کہ ظلم کی انتہا ھے کہ ایک ھی دن میں 81 افراد کو یکجا قتل کیا گیا  ان 81 میں سے 40 خود سعودی عرب کے تھے۔انھوں نے بتایا کہ اس ظالم حکومت نے سعودی عرب کے شھر قطيف اور احسا کے 40 افراد کو شھید کیا ھے اور ان 40 افراد کا جرم صرف  یہ تھا کہ وہ شیعان علی بن ابیطالب تھے اس لیے ان کو شھید کیا گیا  ۔

 

 علامہ سید ظفر شمسی نے کہا کہ حکومت سعودی عرب سے کوئی پوچھنے والا ھے کہ ناحق ان لوگوں کا خون کیوں بہایا ۔ ان معصوم لوگوں کو کیوں شھید کیا گیا ۔ کوئی ھے پوچھنے والا کہ تم نے سعودی عرب میں کربلا  کیوں برپا کی ھے  ۔

 

 علامہ سید ظفر شمسی نے کہا ظلم تو یہ ھے کہ پاکستان کی خبروں میں جب یہ خبر دی گئی توکہا گیا کہ ان کا تعلق داعش سے تھا کس قدر جھوٹ بولا گیا ھے داعش اور شیعہ کبھی اکٹھے ھو ھی نہیں سکتے ، سعودی عرب کے خوشامدی صحافیوں کو شرم آنی چاہیے۔ ظالم سعودی عرب نے جن 40 افراد کو شھید کیا وہ داعش کے نہیں علی علیہ السلام کے شیعہ تھے۔ نواسہ رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم امام حسین علیہ السلام کے شیعہ تھے ۔ ظالم سعودی عرب نے بغض شیعہ میں ان 40 افراد کو شھید کیا ھے ۔/

نظرات بینندگان
captcha