پاکستان " لبیک یا زینب " لانگ مارچ کا اعلان

IQNA

پاکستان " لبیک یا زینب " لانگ مارچ کا اعلان

12:25 - November 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3455118
بین الاقوامی گروپ: پیروان اہل بیت کے حوالے سے ناروا پالیسیوں کے خلاف لانگ مارچ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے علاوہ خانوادہ شہدا بھی شرکت کریں گے

ایکنا نیوز- مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما اور شہدا کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود ڈومکی نے ۲۴ نومبر کو لانگ مارچ بعنوان " لبیک یا زینب" کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے سانحہ شکارپور،  چھلگری اور سانحہ جیکب آباد کے واقعات پر ہمدردی کا اظہار نہیں کیا اور وفاقی حکومت کا کوئی بھی نمائندہ تعزیت کے لیے نہیں پہنچا جو کہ افسوسناک عمل ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کی کابینہ کے دہشت گردتنظیموں کے ساتھ رابطے ہیں اس لیے وہ مظلوموں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار تک نہیں کررہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف یہ واضح کریں کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں یا صرف پنجاب کے کیونکہ نواز شریف اور ان کی کابینہ سندھ ، بلوچستان میں ہونے والے واقعات پر افسوس کا اظہار بھی نہیں کرتے ، انہوں نے کہا کہ مملکتی وزیر عابد شیر علی جیکب آباد پہنچے مگر انہوں نے شہدا کے ورثہ کے ساتھ ہمدردی نہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھی ہیں، علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور، سانحہ چھلگری اور سانحہ جیکب آباد میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور دہشت گردوں کے لیے آپریشن شروع کیا جائے بصورت ملک بھر میں وسیع احتجاج کیا جائے گا۔

 

نظرات بینندگان
captcha