کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے 4 عسکریت پسند گرفتار/شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے

IQNA

کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے 4 عسکریت پسند گرفتار/شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے

15:07 - July 08, 2015
خبر کا کوڈ: 3325847
بین الاقوامی گروپ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم تکفیری تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے

ایکنا نیوز- شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں تیزی کے بعد بدھ کو پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر کوئٹہ کے علاقے قمبرانی اور ہودا میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تکفیری  تنظیم سے ہے اور وہ کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گذشتہ روز سیکیورٹی فورسزنے کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 3 مبینہ ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں کالعدم جیش اسلام کے بلوچستان کے سربراہ محمود رند بھی شامل تھے۔

1023592

نظرات بینندگان
captcha