عراق؛ ایام شہادت امام کاظم(ع) / سیکورٹی بڑھانے کی تاکید

IQNA

عراق؛ ایام شہادت امام کاظم(ع) / سیکورٹی بڑھانے کی تاکید

15:48 - May 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3293126
بین الاقوامی گروپ: گورنر بغداد نےزائرین کے راستوں پر سخت انتظامات کا حکم صادر کردیا

ایکنا نیوز- «السومریه نیوز» کے مطابق بغداد کے گورنر علی التمیمی نے شهادت امام موسی بن جعفر (ع)کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات بڑھانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زائرین سے بھی درخواست ہے کہ سیکورٹی کے مسئلے میں بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ  شهادت امام موسی کاظم (ع) کے حوالے سے تمام راستوں کو کلیر کرلیا گیا ہے اور خطرے کی کویی بات نہیں۔
علی التمیمی نے زائرین سے بھی مطالبہ کیا کہ ان ایام میں سیکورٹی والوں کے ساتھ مکمل تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں.


قابل ذکر ہے کہ ہر سال شہادت امام کاظم علیہ السلام کے موقع پر عراق کے مختلف علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین روضہ امام پر جمع ہوکر عزاداری کرتے ہیں.

3292064

 

نظرات بینندگان
captcha