مغربی میڈیا کا انوکھا انداز، فلسطین کی بات کرنا بھی جرم

IQNA

مغربی میڈیا کا انوکھا انداز، فلسطین کی بات کرنا بھی جرم

8:15 - October 20, 2023
خبر کا کوڈ: 3515141
ایکنا پیرس: فلسطین کی حمایت پر فرانسیسی حکومت نے اپنے ہی لیجنڈ فٹبالر کریم بینزیما کے خلاف محاذ کھول دیا۔

ایکنا انٹرنینشل ڈیسک کے مطابق فلسطین کی حمایت  پر  فرانسیسی حکومت نے اپنے ہی لیجنڈ فٹبالر کریم بینزیما کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں فرانسیسی وزیرداخلہ نے الزام لگایا کہ کریم بینزیما کا تعلق اخوان المسلمون سے ہے۔

ایک اور فرانسیسی سینیٹر نے فلسطین کی حمایت کرنے پر کریم بینزیما سے فرانسیسی شہریت اور بیلن ڈی اور ایوارڈ  واپس لینےکا مطالبہ کردیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں الجزائری نسل سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزیما نے  اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں بیان جاری کیا تھا۔

کریم بینزیما نے ایکس پر لکھا تھا کہ ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کے لیے ہیں جو ایک بار  پھر ناانصاف بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ کریم بینزیما نے سال 2022کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتا تھا وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں فرانسیسی کھلاڑی ہیں ،فرانس کی جانب سے آخری بار 1998 میں زین الدین زیڈان نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

 بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے، اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کے لیے ووٹ کرتے ہیں۔

میسی سب سے زیادہ 7 مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں جب کہ رونالڈو نے یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا ہوا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha