اسٹار فٹبالر کریم بنزما کے خلاف فرنچ سیاست دان کی ہرزہ سرائی

IQNA

اسٹار فٹبالر کریم بنزما کے خلاف فرنچ سیاست دان کی ہرزہ سرائی

4:46 - September 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3515018
ایکنا ریاض : سعودی کلب کے اسٹار فٹبالر کریم بنزما کی ایک سعودی قومی تقریب میں شرکت پر فرنچ شدت پسند رہنما نے کڑی تنقید کی ہے۔

ایکنا نیوز- القدس العربی کے مطابق فرانس کے معروف اسٹار فٹبالر جو اس وقت سعودی کے الاتحاد کلب میں کھیل رہا ہے ان کی سعودی تقریب میں شرکت پر فرنچ سیاست داں نے کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کریم بنزما کی جانب سے عربی ڈریس پہننے کو اسلامایزیشن کا حصہ قرار دیا ہے۔

 

باردلا جو ٹی وی چینل BFMTV  پر مہمان تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں جو انہوں نے کریم بنزما کے حوالے سے پوچھا تھا کہا: وہ ایک اسلامی طرز زندگی کے خواہاں ہے اور اسی وجہ سے وہ سعودی عرب چلا گیا ہے اگر یہی کام تمام اسلام کے چاہنے والے کرتے اور اسلامی ممالک جاتے تو فرانس کی حالت کافی بہتر ہوتی۔

جب اینکر اس سے پوچھتا ہے کہ کیا ایک عربی لباس پہننے پر آپ کریم بنزما کو اسلامایزیشن کا نام دیتے ہیں؟ تو جرڈن بارڈلا جواب میں کہتا ہے: جی ہاں میں سوچتا ہوں وہ اسلامی آئیڈیالوجی کے حامی ہے، شاید ایک نامور فرنچ پلئیر ہو تاہم اسلامی اعمال کے عادی ہوچکے ہیں۔

شدت پسند دائیں بازو کے رہنما نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا: ایک مسلمان ملک میں کھیلنا اچھا ہے جہاں چوروں کے ہاتھ کو کاٹ دیا جاتا ہے۔

اس سیاست داں کے اظھارات پر کافی لوگوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha