ہالینڈ میں توہین قرآن پر اعتراضات

IQNA

ہالینڈ میں توہین قرآن پر اعتراضات

4:16 - September 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3515010
ایکنا ہالینڈ: ترکی، سعودی عرب اور اردن کے علاوہ او آئی سی نے ہالینڈ میں ایک شدت پسند پارٹی کی جانب سے توہین قرآن پر اعتراض کیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عربی پوسٹ کے مطابق اسلامی مقدسات کی توہین کا سلسلہ یورپ میں جاری ہے اور ہفتے کو ہالینڈ میں پگیڈا سے تعلق رکھنے والی شدت پسند تنظیم نے قرآن کریم کے أوراق کو ترکی، پاکستان، انڈونیشیاء اور ڈنمارک کے سفارت خانے کے سامنے شہید کیا۔

اس سے پہلے اٹھارہ اگست کو بھی قرآن کریم کا ایک نسخہ شہید کیا گیا تھا۔

ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ قابل افسوس اقدام شرمناک ہے اور ہم بعنوان ممبر او آئی سی اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مذکورہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وقت آن پہنچا ہے کہ مختلف ممالک اس طرح کے اقدامات کے خلاف کردار ادا کریں اور اس طرح کے اقدامات کو اظھار رائے کے نام پر روک دیں۔

ترک وزارت خارجہ نے بیان میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس طرح کے واقعات کے خلاف کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس واقعے پر سعودی عرب اور اردن نے بھی قرآن کے أوراق پھاٹنے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت امور خارجه سعودی نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے اقعے پر کوئی وضاحت قابل قبول نہیں۔

اردن کی وزارت خارجہ نے بھی ہفتے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے سے اربوں مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوتے ہیں۔

دوسری جانب اوآئی سی نے بھی اس توہین آمیز اقدام پر ردعمل میں کہا ہے کہ اوآئی سی اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔/

 

4170951

 

نظرات بینندگان
captcha