امام حسین(ع) کے قیام کا فلسفہ اہل سنت عالم کی نظر میں

IQNA

امام حسین(ع) کے قیام کا فلسفہ اہل سنت عالم کی نظر میں

8:14 - July 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3514672
ایکنا مصر: جس نے نفس سے شکست کھائی وہ ہار گیا اور جس نے نفس پر غلبہ پایا وہ فاتح ہے گرچہ ظاہری طور پر شکست کھائے اور اس حوالے سے ہم حسین بن علی(ع) کا فاتح سمجھتے ہیں کو مقتل جاکر بھی صابر رہا۔

ایکنا نیوز- مصر میں مقیم سعودی عالم دین شیخ زین‌العابدین بن عبد الرحمن جفری، نے کربلا میں قیام امام حسین(ع) کے حؤالے سے خطاب میں کہا: جو حق کے ساتھ رہا وہ فاتح ہے اور امام عالی مقام فاتح کربلا ہے جس نے شہادت سے صبر کا مظاہرہ کیا۔

 

شیخ جفری در کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ آئین وہابیت کے گمراہ کن افکار کے خظرات پر روشنی ڈالتے ہیں، شیخ جفری جشن میلاد کے نامور خطبا میں شمار ہوتا ہے اور وہ ہمیشہ جشن میلاد اور توسل پر تاکید کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ امام حسین جب حج پر گیے تو انکو  ۱۷ هزار خطوط ملے جنمیں ان سے بیعت اور انکی خلافت پر تاکید کی گیی تھی. امام نے سوچا کہ لوگوں کو جواب دینا واجب اور لازم ہے لہذا خدا کے لیے انہوں نے قیام کیا اور وہ ظاہری قدرت کے طلبگار نہ تھے، لہذا بعض سنی علما جو اسطرح کی باتیں کرتے ہیں درست نہیں اور ہم ان سے بیزار ہیں، ان سے پوچھنا چاہیے کہ تم کیسے بات کرتے ہو کہ امام حسین نے کیوں قیام یا بغاوت کیا  تم اس حسین کے بارے میں کسطرح بات کرسکتے ہو جس کے حوالے سے رسول خدا (ص) فرماتے ہیں کہ «حسین میرا ٹکڑا ہے اور حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں خدا جو حسین کے دوست رکھے تو حسین کو دوست رکھ ، اور حسنین جوانان جنت کے سردار ہیں» جع حدیث صحیح میں موجود ہے.

 

کیا ان احادیث سے لگتا ہے کہ حسین حکومت کرنے کے خواہشمند تھے؟ خدا کی پناہ چاہتا ہوں ایسی بات سے ۔ جو ایسا کہتا ہے وہ اہل سنت سے بالکل نہیں. اهل سنت تو رسول الله و اهل البیت و اصحاب سے محبت کرنے والے ہیں./

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

4156417

نظرات بینندگان
captcha