اسلامی ممالک میں «اسپائیڈر مین» ریلیز پر پابندی

IQNA

اسلامی ممالک میں «اسپائیڈر مین» ریلیز پر پابندی

13:45 - June 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514485
نئی فلم «اسپائیڈرمین» میں ہمجنس پرستوں کی حمایت پر اسلامی ممالک میں ممنوع ہوگی۔

ایکنا نیوز- ڈیلی میل کے مطابق نئی معروف فلم Spider-Man: Across the Spider-Verse  کئی اسلامی ممالک میں ریلیز پر پابندی لگا دی گیی ہے۔

کمپنی  Empire Entertainmentt، نے میڈل ایسٹ میں اس فلم کی ساخت پر اب تک وضاحت پیش نہیں کی ہے۔

اس فلم پر پابندی بارے انکی جانب سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

سعودی عرب سینما انڈسٹری کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فلم میں مواد ملکی قوانین سے متصادم ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس فلم میں سپرمین کا کردار مایلز مورالز، اسپائیڈر مین کا کردار ادا کرتا ہے جس کی ٹریلر امریکہ میں نشر ہوچکی ہے. پروگرام کے مطابق عید قربان سے قبل اس فلم کو میڈل ایسٹ میں رہلیز کرنا تھا جنمیں کویت، امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین، لبنان اور مصر وغیرہ شامل ہیں تاہم اچانک اس فلم کو روک دی گیی ہے۔

 

کہا جاتا ہے کہ اس فلم میں ہمجنس پرستوں کی حمایت ہوئی ہے اور ایک پرچم پر " ہمجنس پرست بچوں کی حفاظت کیجیے"  کی عبارت درج ہے اور اس وجہ سے فلم ان ممالک میں ممنوع قرار دی گیی ہے۔

 

متحدہ عرب امارات نے رسمی طور پر اس فلم پر بین کا اعلان تو نہیں کیا ہے تاہم اس فلم کو سینماوں میں ریلیز کرنے سے روک دیا ہے. Emaar Entertainmentجو علاقے میں سینما کی بڑی کمپنی شمار کی جاتی ہے انکا کہنا تھا کہ

اس فلم کی نمائش نہیں ہوگی، جب کہ کویت، ملایشیا، قطر، بحرین، عمان، لبنان اور مصر وغیرہ نے بھی اس فلم کو ممنوعہ قرار دیا ہے۔/

 

4148261

 

نظرات بینندگان
captcha