مصری قاری: قراء تلاوت سے پہلے اصول تلاوت سیکھ لیں

IQNA

مصری قاری: قراء تلاوت سے پہلے اصول تلاوت سیکھ لیں

7:45 - April 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3514169
ایکنا تھران: معروف مصری قاری شیخ محمود عبدالباسط، نے قرآء کو وصیت کرتے ہوئے کہا کہ قرآء اچھی آواز کے علاوہ قرآت کے متعلق ضروری چیزیں سیکھ لیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے بوابه فیتو کے مطابق ریڈیو ٹی وی کے معروف قاری شیخ محمود عبدالباسط، قاری کا کہنا تھا : اپنے بھائیوں سے کہتا ہوں کہ عمل سے قبل علم ضرور سیکھ لیں.

انکا کہنا تھا:  اچھی آواز ایک بڑی نعمت ہے کوشش کیجیے کہ بہترین تلاوت کریں.

شیخ محمود عبدالباسط نے مصری تاریخ میں بہترین اور مخلص قرآء کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے عصر حاضر میں جدید قرآء سے خطاب میں کہا : تمام بھائیوں سے کہتا ہوں کہ کسی بھی شعبے میں عمل سے پہلے اس شعبے کے مطابق ضروری علم حاصل کریں۔

 

مصری قاری کا کہنا تھا: میں اپنے والد گرامی کی تلاوت سے متاثر تھا اور انکی قربانی اور نیک جذبوں کے ساتھ عمل کو دیکھا اور خدا سے مدد کے ساتھ ان سے کافی کچھ سیکھا۔



انکا کہنا تھا: والد کے ساتھ ساتھ میں اپنے استاد شیخ عبدالجواد عطیه سے بہت کچھ سیکھا ان سے قرآن کے ساتھ عشق کو سیکھا اور یہ کہ خدا سے ڈروں اور دوسروں کو قرآن پر عمل کے ساتھ خود بھی اس پر عمل کروں۔/

 

4136057

نظرات بینندگان
captcha