سوئیڈن کے گستاخ سیاست داں نے مزید قرآن سوزی کی تجویز پیش کردی

IQNA

سوئیڈن کے گستاخ سیاست داں نے مزید قرآن سوزی کی تجویز پیش کردی

8:05 - January 31, 2023
خبر کا کوڈ: 3513699
ایکنا تھران- سوئیڈن کے ایک گستاخ سیاست داں نے کروڑوں لوگوں کی دل آزادی کرتے ہوئے از راہ مذاق مزید قرآن سوزی کی تجویز پیش کردی۔

ایکنا- رام اللہ الاخباری نیوز کے مطابق سوئیڈن کی ڈیموکریٹ پارٹی کے سیکریٹری ریچرڈ جومشوف نے ترکی میں سوئیڈن سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کی طرف اشارہ کرتے ہویے کہا کہ سو قرآنی نسخوں کی جلانے کا اہتمام کیا جائے۔

سوئیڈش سیاست داں نے اس توہین آمیز تجویز کے حوالے سے کہا کہ سوئیڈن میں اظھار رائے کی آزادی نیٹو کا حصہ بننے سے زیادہ اہم ہے۔

 

اس سے پہلے سوئیڈن کے وزیراعظم نے ترکی میں سوئیڈن کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کی طرف اشارہ کیا تھا۔

 

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے توہین قرآن کے حوالے سے اسٹاک ہوم میں مظاہرے کے حوالے سے کہا کہ ایسی حالت میں ترکی کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے لیے انکی مدد کی توقع فضول ہے۔

بہت سے اسلامی اور عربی ممالک، اسی طرح عرب حکام، الازھر یونیورسٹی، خلیج فارس کونسل سمیت مختلف مذہبی اداورں نے توہین قرآن کی شدید مذمت کی ہے۔/

 

4118186

نظرات بینندگان
captcha