سوئیڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن سوزی کی دھمکی

IQNA

سوئیڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن سوزی کی دھمکی

7:41 - January 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3513623
ایکنا تھران- ڈنمارک کے شدت پسند اسلام مخالف سیاست داں راسموس پالوڈان نے دھمکی دی ہے کہ وہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے مقابل قرآن مجید کو آگ لگا دے گا۔

ایکنا-  سوئیڈن میڈیا کے مطابق راسموس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے کو اردگان کو سخت پیغام دینے کا ناپاک ارادہ رکھتا ہے۔

راسموس نے مقامی میڈٰیا سے گفتگو میں کہا: میں نے پہلے ارادہ کیا تھا کہ قرآن مجید نہیں جلاونگا لیکن ترک صدر کی جانب سے سوئیڈن میں آزادی محدود کرنے کے جوان میں ارادہ بدل دیا اور اب اگلے ہفتے کو ترکی کے سفارت خانے کے مقابل یہ کام کرونگا۔

راسموس کا کہنا تھا:‌ اسٹاک ہوم میں ترک صدر کی مخالفت میں مظاہرے ہوں گے اور میں اس کی مدد کرونگا، قرآن جلانے کا مقصد شدت پسند مسلمانوں کو طاقت کا پیغام دینا ہے۔

انکا کہنا تھا: بعض سوئیڈش لوگ چاہتے ہیں کہ میں ہفتے کو ایسا ضرور کروں اور ترک سفارت خانے کے مقابل یہ اچھا کام ہوگا۔

شدت پسند اسلام و قرآن مخالف سیاست دان کا کہنا تھا کہ اس کام کا مقصد آزادی کے لیے ہے۔

لگتا ہے کہ اس کام سے مسلمانوں کو سخت ردعمل ظاہر ہوگا اور ڈنمارک و سوئیڈن سمیت تمام ممالک میں اس کے خلاف اعتراضات متوقع ہے۔/

 

4115233

نظرات بینندگان
captcha