جشن میلاد خاتون جنت اور یونیورسٹی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی+ تصاویر

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

جشن میلاد خاتون جنت اور یونیورسٹی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی+ تصاویر

10:59 - January 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3513589
ایکنا تھران- کوئٹہ کے علی ابن ابی طالب انسٹیٹیوٹ ہزارہ ٹاون میں جشن میلاد میں شاندار تعلیمی کارناموں پر طلبا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی تقریب منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ولادت با سعادت بی بی فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیہ، یوم مادر اور تقریب حوصلہ افزائی طلباء و طالبات علی ابن ابی طالب انسٹیٹیوٹ ہزارہ ٹاون میں منعقد کی گیی۔

جشن میلاد خاتون جنت میں علما اور دیگر مقررین نے حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی سیرت کردار و عمل اور مقام و منزلت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی، مقررین نے جناب سیدہ ؑ کی شان و عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ ؑ دنیاے بشریت کی برگزیدہ خواتین میں اعلیٰ ترین مقام پر فائز ہیں جناب سیدہ ؑ تمام اولین و آخرین خواتین عالم کی سردار ہے جب کہ دیگر برگزیدہ خواتین صرف اپنے زمانے کی عورتوں کی سردار تھیں پیغمبر اکرم ؐ متواتر اپنے قول و عمل سے جناب سیدہ ؑ کی شان او ر عظمت کو واضح کرتے رہے تاکہ مسلمان اس با برکت خاتون کے کردار عمل سے فیض پاکر صراط المستقیم پر گامزن رہ سکیں۔

جشن میلاد خاتون جنت اور یونیورسٹی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی

جناب سیدہ ؑ کی ذات اقدس صنف نازک کے حقیقی مقام و مرتبے کی آئینہ دار ہے شہزادی کونین ؑ سے محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ خواتین ملت انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر موڑ پر دین و شریعت کی پابندی اور پاسداری کریں اور افراد ملت شریعت میں خواتین کے لئے تفویض کئے گئے حقوق کی ادائیگی میں کوئی لیت و لعل نہ کریں علماے دین نے کہا کہ برگزیدہ دینی شخصیات کا تذکر و تفکر ایمان و عقیدے کا ایک لازمی جز اور سرتازگی کا بہترین ذریعہ ہے۔

جشن میلاد خاتون جنت اور یونیورسٹی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی

مقررین نے حجاب اور معاشرے میں سیرت فاطمہ زہرا پر عمل کو دنیا و آخرت میں کامیابی کا راز قرار دیتے ہوئے ثقافتی حملوں کے برابر ہوشیاری کا مطالبہ کیا۔

جشن میلاد خاتون جنت اور یونیورسٹی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی

تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں اور دیگر اعلی تعلیمی اداروں میں کامیاب اور نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی گیی اور اسناد و تحایف دیے گیے۔

جشن میلاد خاتون جنت اور یونیورسٹی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی

جشن و تقریب حوصلہ افزائی میں سیرت خاتون جنت پر تقاریر کے حوالے طلبا کی تجاویز اور آئیڈیا پر بھی خطابات ہوئے جب کہ اس مناسبت سے منقبت خوانی کا بھی اہتمام تھا جہاں نامور منقبت خوانوں نے شان اہل بیت میں عقیدت کا اظھار کیا۔/

جشن میلاد خاتون جنت اور یونیورسٹی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی

جشن میلاد خاتون جنت اور یونیورسٹی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی

جشن میلاد خاتون جنت اور یونیورسٹی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی

نظرات بینندگان
captcha