قطر ورلڈ کپ نے مغربی پروپگنڈوں کو نقش برآب کیا+ ویڈیو

IQNA

قطر ورلڈ کپ نے مغربی پروپگنڈوں کو نقش برآب کیا+ ویڈیو

9:14 - December 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3513394
ایکنا تھران- افریقی تجزیہ کار نے کامیاب ورلڈ کپ کے انعقاد کو بہترین کاوش قرار دیتے ہویے کہا کہ مسلمانوں کے بارے نادرست تصورات کو مٹایا گیا جو مسلمانوں کو ایک دہشت گرد قوم پیش کیا جاتا رہا ہے۔

قطر ورلڈ کپ نے مغربی پروپگنڈوں کو نقش برآب کیا+ ویڈیو

ایکنا نیوز- ورلڈ کپ 2022 ارجنٹاین ٹیم کی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور ماہرین نے اس ورلڈ کپ کو ایک بہترین ورلڈ کپ قرار دیا۔

 

اس سے پہلے ایک مسلمان ملک  میں ورلڈ کپ کے انعقاد کو مغربی دنیا کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

 

اس موضوع پر ایکنا نیوز نے شمالی افریقہ کے امور کے ماہر عبدالنور تومی  سے گفتگو کی ہے:

 

تکبر اور غلط تصورات اہم وجہ

عبدالنور تومی کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا کی نادرست سوچ اور تصورات کی اہم وجوہات میں متکبرانہ سوچ اور نادرست درک شامل ہیں اور فٹبال ایک گیم کے علاوہ جیوپولیٹیک اکنامک امر بن چکا ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

انہوں نے قطر ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہویے کہا کہ قطر نے ثابت کیا کہ اسلامی امور میں کسی مصلحت کے شکار نہیں ہوسکتے، انکا کہنا تھا کہ اگر ایران، سعودی عرب، مراکش، الجزایر یا تیونس بھی اس کا انعقاد کرتے ان پر یہی اعتراضات موجود ہوتے۔

 

قطر اور اسلامی اقدار

 

تومی کا کہنا تھا کہ قطر نے اس بہترین ایونٹ کو بہترین طریقے سے منعقد کیا اور دنیا کو اسلام کا امن پسند چہرہ متعارف کیا میں کہونگا کہ اگر یہ ایونٹ ویٹکن میں ہوتا تو وہ بھی مذهبی (Mass) انداز میں منعقد کرایا۔

 

جام جهانی قطر، تبلیغات جعلی رسانه‌های غربی درباره اسلام را خنثی کرد /// اماده

 

انکا کہنا تھا کہ مغرب غرور اور تکبر کی وجہ سے نہیں چاہتی کہ اس بات کو سمجھ لے کہ جنوبی ممالک انکے زیر نگر نہیں اور مغربی اقدار سے آزاد زندگی گزارے، قطر نے اس بات کو ثابت کیا کہ وہ اپنی ویلیوز سے ہاتھ نہیں اٹھا سکتے اور مسلمان اپنی اقدار پر ناز کرتا ہے۔

 

قطر کا شاندار قرآنی پرفارمنس

انکا کہنا تھا: مغربی میڈیا نے مسلمانوں کے حوالے سے دنیا کا ایک خطرناک شکل پیش کیا ہے یعنی مسلمان اور دہشت گردی، تاہم قطر نے ایک اور چہرہ پیش کیا  اور قطری عوام نے ثابت کیا کہا ایک مسلمان کس قدر متمدن اور امن پسند ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مغربی دنیا اسی وجہ سے قطر میں ایونٹ کی مخالفت کررہی تھی کہ وہ عرب اور میڈل ایسٹ دنیا کو وحشی پیش کرتی ہے اور وہ اس دنیا کے متمدن چہرے سے خؤفزدہ ہے یہ ایونٹ ایران، سعودی سمیت کسی بھی اسلامی ملک میں ہوتا وہ مخالفت کرتی۔

 

تومی کا کہنا تھا کہ مغربی ماہرین نے کافی مخالفت کی کہ قطر ایک ایسا ملک ہے جس کا فٹبال بھی نہیں کیوں اس ملک میں ورلڈ کپ منعقد کرایا جایے انہوں نے 2010 میں جنوبی افریقہ کے حؤالے سے بھی ایسی ہی مخالفت کی تھی۔

 

انکا کہنا تھا کہ وہ ایسے منظر نہیں دیکھ سکتے تھے کہ امریکی ایکٹر مورگان فریمن اسٹیج پر آجائے اور وہاں سے ایک عالمی قرآنی پیغام دیا جائے. وہاں ہم نے دیکھا کہ قرآنی اور اسلامی پیغام کیا ہے۔

 

فرانس اسلامو فوبیا کا علمبر دار

افریقی امور کے ماہر نے  فرانس کے ایک اخبار میں قطر ورلڈکپ کے حوالے سے ایک توہین آمیز کارٹون شایع کرنے کے بارے میں کہا کہ فرانس ایک عشرے سے اسلام فوبیا کے سلسلے میں سب سے آگے ہے.

 

تومی کا کہنا تھا: فرانس میں ان دنوں شدت پسند گروپوں کا دور ہے جس سے الیکشن مہم میں استفادہ کیا جاتا ہے اور جب پی ایس جی فٹبال کلب کو قطریوں نے خریدا تو فرانس میں اس کے خلاف نسل پرستانہ جذبات سامنے آئے۔/

 

گفت‌وگو: محمد علی حق‌شناس

 

4107970

نظرات بینندگان
captcha