ورلڈکپ کے دوران قطر میں اسلام آگاہی مہم + فلم

IQNA

ورلڈکپ کے دوران قطر میں اسلام آگاہی مہم + فلم

7:43 - November 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3513170
ایکنا تھران- فٹبال کے عالمی مقابلوں کے دوران قطر کے بعض ہوٹلوں میں اسلام کو متعارف کرانے کے حوالے سے دلچسپ اقدام اٹھایا گیا ہے.

ایکنا- الجزیره نیٹ کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کے دوران اسلام کے تعارف کے لئے ہوٹلوں میں مخصوص بارکوڈ لگایے گیے ہیں۔

ٹوئٹر کے مطابق ان بارکوڈ میں اسلام کو مختلف انداز میں متعارف کرائے گیے ہیں۔

بارکوڈ ایسے انٹرنیٹ صفحات سے وابستہ ہے جو وزارت اوقاف کے بنایے گیے ہیں اور مختلف زبانوں میں اسلام میں کو بیان کیا گیا ہے۔

اس بارکوڈ کے ساتھ عبداللہ بن زاید آل محمود اسلامی مرکز جو وزارت اوقاف امور اسلامی سے وابستہ ہے اس کی تصاویر لگایے گیے ہیں اور انکی کاوش سے اسلام شناسی کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

قطر فٹبال ورلڈ کپ بیس نومبر سے شروع ہورہا ہے اور افتتاحی میچ میں قطر اور ایکواڈور کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، پہلی بار ایک عرب ملک میں فٹبال کا عالمی دنگل سجایا جارہا ہے۔

قطر کی جانب سے اس موقع پر دوحہ کی دیواروں پر مختلف احادیث کی خطاطی کی گیی ہے اور احادیث عربی کے علاوہ انگریزی زبان میں درج شدہ ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4100316

نظرات بینندگان
captcha