ورلڈ کپ کے دوران قطر کے قرآنی گارڈن کا مشن

IQNA

ورلڈ کپ کے دوران قطر کے قرآنی گارڈن کا مشن

13:51 - November 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3513087
ایکنا تھران- عالمی کپ کے دوران، قطر قرآنی پارک، ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں مخاطبین کو اسلامی تعلیمات سے آشنا کرنے اور پائیدار ترقی کے حصول میں اس اقدام کی اہمیت پر زور دینے کے لیے وسیع سرگرمیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایکنا- عالمی کپ کے دوران مخاطبین کو اسلامی تعلیمات سے آشنا کرنے اور پائیدار ترقی کے حصول میں اس اقدام کی اہمیت پر زور دینے کے لیے وسیع سرگرمیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

العربی الجدید کے مطابق یہ سرگرمیاں اسی وقت شروع ہوں گی جب ورلڈ کپ شروع ہوگا۔

قطر قرآنی گارڈن کی ڈائریکٹر فاطمہ الخلیفی کے مطابق، یہ سرگرمیاں پودوں کے تحفظ میں اس مجموعہ کے کردار کی وضاحت اور پائیدار ترقی کے حصول اور دنیا پر اس کے اثرات کے حوالے سے ماحولیات کی اہمیت پر زور دینے کے لیے کی جائیں گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ان تقریبات کے مقاصد میں مختلف مخاطبین کو پودوں کی مختلف اقسام اور نباتاتی اصطلاحات سے آشنا کرنا اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے اسلامی اصولوں اور تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے۔

قطر قرآنی پارک کے ڈائریکٹر نے مزید کہا: مذکورہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے اس پارک نے "ہولوگرام" ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک سہ جہتی بصری تجربہ ڈیزائن کیا ہے اور اس تجربے کو استعمال کرتے ہوئے سامعین کے لیے ایک منفرد سمعی و بصری تجربے کی شکل میں قرآن کریم کی آیات کے مفاہیم کو بیان کیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق مقابلے کے دوران نمائش ہر روز کھلی رہے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس باغ میں پودوں کی 60 اقسام ہیں جن کا ذکر قرآن کریم اور پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث میں موجود ہے اور اس میں موجود پودوں کے ذخیرے میں 115 مختلف پودوں کے 18,500 پیڑ پودے شامل ہیں۔

 

4097975

نظرات بینندگان
captcha