انڈین عدالت نے اسلامو فوبیا سے مقابلے کا مطالبہ کردیا

IQNA

انڈین عدالت نے اسلامو فوبیا سے مقابلے کا مطالبہ کردیا

9:23 - October 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3512934
ایکنا تھران- انڈین سپریم کورٹ نے دو صوبوں کے پولیس چیف کو حکم دیا کہ نفرت انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں۔

ایکنا- ٹی آرٹی نیوز کے مطابق ایک مسلمان کی درخواست پر عدالتی حکم صادر کیا گیا ہے۔

انڈین سپریم کورٹ نے اس درخواست کو نمٹاتے ہویے کہا کہ سیکولر انڈین کی شاخت کو برقرار رکھا جایے اور نفرت انگیزی کو ختم کی جایے۔

گذشتہ ہفتے کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری گوٹریس نے انڈین حکومت کو انسانی حقوق کی پامالی پر سرزنش کی تھی۔

 

گوٹریس نے بمبئی میں تقریب سے خطاب میں کہا: عالمی ادارے کے انسانی حقوق رکن ہونے کے ناطے انڈیا پر لازم پے کہ وہ معاشرے کے تمام افراد کے حقوق کا خیال رکھے۔

بھارتی حزب حاکم یا بی جے پی پر مسلمانوں کے خلاف دباو بڑھانے کا الزام عاید ہے تاہم نریندر مودی کی پارٹی اس الزام کو مسترد کرتی آرہی ہے۔

 

انسانی حقوق کے نمایندوں کا کہنا ہے کہ نریندرمودی کی حکومت کے بعد سال 2014 سے انڈیا میں نفرت انگیز جرائم میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

انسانی حقوق کے ایکٹویسٹوں کے مطابق بالخصوص کشمیر میں انسان حقوق کی پامالی عروج پر ہے کہاں سال 2019 کو اس صوبے کی خودمختاری ختم کی گیی ہے اور مسلم اکثیریت پر شدید دباو ڈالا جارہا ہے۔/

 

4093539

نظرات بینندگان
captcha