اٹلی میں ملکه حجاب مقابلے کا اہتمام

IQNA

پہلی بار؛

اٹلی میں ملکه حجاب مقابلے کا اہتمام

9:39 - April 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511620
تہران(ایکنا) اٹلی میں مسلم خواتین کی تحریک کی جانب سے «با حجاب ملکه بنو» مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی الشروق کے مطابق الجزایری خاتون «آسیه بلحاج» کی کوشش اور تجویز پر «با حجاب ملکه بنو» اور  «نمونہ بنو» کے عنوان سے مقابلے پہلی بار یورپ اور اٹلی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

 

اس مقابلے کا مقصد یورپ میں مسلم خواتین کو حجاب کے حوالے سے درپیش مشکلات سے مقابلہ کرنا اور حجاب کے بارے میں تصور کو درست کرنا ہے۔

 

اٹلی میں مسلم خواتین تحریک کی بانی آسیه بلحاج نے مختلف دیگر سوشل ایکٹویسٹوں اور اداروں کے تعاون سے اس مقابلے پر کام کررہی ہے اور اس کا مقصد حجاب بحران میں مسلم خواتین کی مدد کرنا ہے۔

 

پہلی بار مذکورہ مقابلے میں اٹلی میں رہنے والی لڑکیاں جنکی عمریں ۱۴ سے ۲۵ سال کی ہیں وہ ملکه حجاب مقابلہ برائے سال ۲۰۲۲ میں شرکت کرسکتی ہیں۔

 

مقابلے کے ججز ظاہری خوبصورتی ہٹ کردیگر اسلامی اصولوں اور معیارات کی بنیاد پر پوزیشن ہولڈرز کا انتخاب کریں گے جن سے وہ مسلمان خواتین کے لیے نمونہ بن سکتی ہو۔

 

جیتنے والوں کے لیے تقسیم انعامات کی الگ تقریب منعقد ہوگی اور جتینے والوں کے لیے عمرہ کا انعام بھی شامل ہے۔/

4046768

نظرات بینندگان
captcha