پاکستان میں دہشت گردی کے واقعہ پر آیت اللہ مکارم شیرازی کا مذمتی بیان

IQNA

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعہ پر آیت اللہ مکارم شیرازی کا مذمتی بیان

8:23 - March 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3511447
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے پاکستان کے شہر پشاور کی شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے خلاف بیانیہ صادر کر کے اس المناک سانحہ کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے پاکستان کے شہر پشاور کی شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے خلاف بیانیہ صادر کر کے اس المناک سانحہ کی شدید مذمت کی ہے۔

 

ان کے اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

 

بسم الله الرحمن الرحیم

 

إنا لله وإنا إلیه راجعون

 

ایک بار پھر پاکستان میں شیعہ مسجد پر خودکش حملے میں بڑی تعداد میں بے گناہ نمازیوں کو خون میں غلطاں کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے شیعیانِ اہلبیت علیہم السلام اور دنیا بھر کے آزاد انسانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔

 

افسوسناک امر یہ ہے کہ اس سلسلہ وار قتلِ عام کو دنیا دیکھ رہی ہے لیکن اس کے باوجود حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں نے اس المناک سانحہ کی مذمت نہیں کی ہے اور اس قسم کے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے اب تک کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا گیا۔

 

میں اس دردناک مصیبت پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، تمام مسلمانوں اور بالخصوص شہداء کے اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ خداوندی میں تمام شہداء کے لئے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کے لئے شفاء عاجل کا طالب ہوں۔

 

والله المستعان علی ما تصفون والعاقبة للمتقین

 

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

نظرات بینندگان
captcha