آیت اللہ سیستانی کا پشاور دھماکے پر رد عمل

IQNA

آیت اللہ سیستانی کا پشاور دھماکے پر رد عمل

9:08 - March 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511430
عراق کی اعلیٰ شیعہ اتھارٹی آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی صاحب نے پشاور کی مسجد میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق عراق کی اعلیٰ شیعہ اتھارٹی آیت اللہ سید علی سیستانی نے پاکستان کے شہر پشاور کی ایک جامع مسجد میں جمعہ کو ہونے والے بم دھماکے کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں متعدد شیعہ نمازیوں کی شھادت ہوئی تھی۔

 

بیان میں سانحہ پشاور کے حوالے سے پاکستانی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی طرف سے معصوم لوگوں بالخصوص مذہبی اقلیتوں کے خلاف ظلم اور جرائم کا حل تلاش کرے۔

 

آیت اللہ سیستانی نے پاکستان حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کو وحشیانہ حملوں کی اجازت نہ دے اور اس کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کرے۔

 

شیعہ مرجع تقلید کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس گھناؤنے جرم کا مقصد اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے۔

 

انہوں نے ان خاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے بم حملے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

قابل ذکر ہے کہ  پشاور کی کچہ رسالدار مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں ساٹھ سے زاید نمازی شہید  اور درجنوں زخمی ہوگئےہیں۔

نظرات بینندگان
captcha