حرمین شریفین کی توسیع کا بڑا منصوبہ جدید ٹیکنالوجی سے

IQNA

حرمین شریفین کی توسیع کا بڑا منصوبہ جدید ٹیکنالوجی سے

10:22 - August 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3509927
تہران(ایکنا) حرمین میں بڑا توسیعی منصوبہ آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے مکمل کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کے بڑے توسیعی منصوبے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

حرمین شریفین کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس کا بیان شایع ہوا ہے جس کے مطابق انہوں نے ایک حیران کن توسیعی منصوبے کی خبردی ہے جو حرمین کی تاریخ میں بے نظیر ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا کہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمارٹ انٹیلجنس سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنایا جاسکے۔

گذشتہ سال بھی حج میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا زایرین نے مشاہدہ کیا ۔

 اس سال کورونا کی وجہ سے حج میں صرف سعودی کے اندر سے زایرین کو محدود تعداد میں حج کی اجازت دی گیی تھی جس پر شدید اعتراضات کیے گیے۔

 

گذشتہ سال حج میں صرف دس ہزار مقامی زایرین شریک تھے جب کہ کورونا سے قبل سال ۲۰۱۹ کو پچیس لاکھ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔/

3988087

نظرات بینندگان
captcha