بحرین:مساجد کی حفاظت کرنے والے نمازیوں کی گرفتاری

IQNA

بحرین:مساجد کی حفاظت کرنے والے نمازیوں کی گرفتاری

9:28 - June 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3312342
بین الاقوامی گروپ: بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے عناصر نے مساجد کو تکفیریوں کے حملوں سے بچانے کی کوشش کرنے والے شیعہ مسلمان نمازیوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکنانیوز- شفقنا- بحرین میں آل خلیفہ حکومت مساجد کی حفاظت کرنے والے نمازیوں کو گرفتار کر رہی ہے-

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے عناصر نے مساجد کو تکفیریوں کے حملوں سے بچانے کی کوشش کرنے والے شیعہ مسلمان نمازیوں کو گرفتار کرلیا-

اطلاعات کے مطابق شیعہ مسلمانوں نے تکفیریوں کے اعلان کے بعد کہ وہ شیعہ مسلمانوں کی مساجد پر حملے کریں گے، مساجد کی حفاظت کے لئے عوامی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں البتہ ان کمیٹیوں کے افراد کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ عام لوگوں کی سیکورٹی کے لئے کوئی خطرہ ہیں- قابل ذکر ہے کہ عوامی کمیٹیوں کے افراد مسجد میں داخل ہونے والوں کی صرف تلاشی لیتے ہیں-

46187

نظرات بینندگان
captcha