ثقافتی گروپ: ہرات میں ايرانی كلچر سنٹر كے نمائندے "محمد علی رضوانی نژاد" كے توسط سے اور شہيد "محمد الدورہ" كی شہادت كی مناسبت اور فلسطينی بچوں كے ساتھ ہمدردی كا ہفتہ كی مناسبت سے "سلام فلسطين" كےموضوع پر ايك نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔
13:35 , 2010 Oct 07
ثقافتی گروپ: ہندوستان كی رياست "كرالہ" كے شہر "كوچی" میں "ہندوستان میں اسلامی معيشت" مصنوعات، انسٹیٹيوٹز اور قوانين" كے موضوع پر منعقد ہونے والا بين الاقوامی سيمينار ۵ اكتوبر كو اختتام پذير ہوگيا ہے۔
13:34 , 2010 Oct 07
ثقافتی گروپ: سعودی عرب میں نبی رحمت(ص) نامی بين الاقوامی سيمينار كے شركاء نے نبی اكرم(ص) كی حمايت اور سنت نبوی كی وضاحت نامی بين الاقوامی اسلامی انسٹیٹيوٹ كی تاسيس كا مطالبہ كيا ہے۔
13:34 , 2010 Oct 07
ثقافتی گروپ: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين اعرافی كی شركت سے ۷ اكتوبر كو "فقہ تربيتی كی اہميت اور عملی فائدہ" كے موضوع پر ايك علمی نشست منعقد ہو رہی ہے۔
13:29 , 2010 Oct 07
ثقافتی گروپ: تركی كے شہر استنبول كے سيمينار ہال میں ۵ اكتوبر كو oic كا ۲۶ واں اقتصادی اجلاس شروع ہوا ہے۔
14:12 , 2010 Oct 06
ثقافتی گروپ: كروشيا كے ادارہ مشيخيت كے توسط سے كروشيا كے مفتی اعظم "شفكو عمر باشيج" كی كرواتی زبان كی كتاب "كروشيا میں اسلام اور مسلمان" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔
14:11 , 2010 Oct 06
ثقافتی گروپ: سوڈان كے دارالحكومت "خرطوم" میں ۲۶ اكتوبر سے ۲۹ اكتوبر تك "اسلامی ممالك میں غذائی سلامتی" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
14:11 , 2010 Oct 06
ثقافتی گروپ: قطر كے دارالحكومت "دوحہ" میں ۲۰ اور ۲۱ اكتوبر كو اسلامی سرمایہ كاری كو درپيش چيلنجز كا جائزہ لينے كی غرض سے پہلی اسلامی فنانشل بين الاقوامی نشست منعقد ہو رہی ہے۔
14:10 , 2010 Oct 06
ثقافتی گروپ: لبنان كے جنوبی شہر "صيدا" میں ۵ اكتوبر كو مسلمان اور عيسائی علماء كی مشتركہ نشست منعقد ہو رہی ہے۔
13:20 , 2010 Oct 05
ثقافتی گروپ: oic كی كوششوں اور بعض مسلمان دانشوروں كی شركت سے "عالم اسلام كی دريافت اور علوم" پر مشتمل نقشے كو شائع كيا جا رہا ہے۔
13:20 , 2010 Oct 05
ثقافتی گروپ: تركی كے شہر استنبول میں يكم اكتوبر كو شروع ہونے والی "حلال غذائی مصنوعات" كی بين الاقوامی نمائش ۳ اكتوبر كو اپنے اختتام كو پہنچی ہے۔
13:20 , 2010 Oct 05
ثقافتی گروپ: ہندوستان كی قومی اسلامی يونيورسٹی كی كوششوں سے ۵ دسمبر سے ۷ دسمبر تك "شيخ علی ہجويری كی زندگی اور ان كی خدمات" كے عنوان پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
15:15 , 2010 Oct 03