ترکی میں ڈنمارکی سفیر کی طلبی

IQNA

ترکی میں ڈنمارکی سفیر کی طلبی

10:49 - January 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3513682
ایکنا تھران- ترک وزارت خارجہ نے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے کوپنھاگ میں قرآن سوزی کی اجازت دینے پر شدید اعتراض پیش کیا۔

ایکنا- ایسوسیٹیڈ پریس کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے قرآن سوزی کی اجازت دینے پر شدید اعتراض سے انہیں آگاہ کیا۔

 

ترک وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ایسے اقدامات غیرقابل قبول ہیں جس کے لیے اجازت صادر کرنا غیرآئینی اقدام ہے۔

دوسری جانب ڈنمارکی اسلام مخالف سیاست داں راسموس پلاڈن نے سویڈش اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہر جمعے کو ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن سوزی ہوگی جب تک سوئیڈن کو نیٹو کا رکن تسلیم نہیں کیا جاتا۔

 

راسموس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی ہے جسمیں انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ میں ایک مسجد کے سامنے کوپنھاگ ؐہر جمعے کو قرآن سوزی کرونگا اور یہ اچھا موقع ہے کہ ایک عیسائی ملک میں مذاہب بارے اپنا خیال پیش کروں، ماچس لاونگا اور کتاب جلا دونگا۔

ترک میڈیا نے خبردی ہے کہ مذکورہ سیاست داں نے گذشتہ روز متعدد نمازیوں کی آنکھوں کے سامنے قرآن مجید کی توہین کی اور اس کتاب کو آگ لگا دی ہے۔

انہوں نے گذشتہ ہفتے کو پولیس کے حفاظتی حصار میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن سوزی کی تھی جس پر عالمی سطح پر اعتراضات کیے جارہے ہیں۔

بہت سے مسلم سوشل ایکٹویسٹوں نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈن کی مصنوعات کا مکمل بائیکآٹ کریں۔/

 

4117594

نظرات بینندگان
captcha