ملایشین مسلمانوں کی جانب سے سوئیڈن سفیر کو قرآن کا تحفہ

IQNA

ملایشین مسلمانوں کی جانب سے سوئیڈن سفیر کو قرآن کا تحفہ

10:43 - January 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3513680
ایکنا تھران- سینکڑوں ملایشین مظاہرین نے کوالالمپور میں سوئیڈن سفارت خانے کے سامنے اجتماع میں سوئیڈش سفیر کو قرآن پاک کا نسخہ تحفے میں پیش کیا۔

ایکنا نیوز-  الجزیره نیوز چینل کے مطابق تیس سے زاید تنظیموں کی جانب سے کوالالمپور میں سوئیڈن سفارت خانے کے سامنے ایک اعتراضی اجتماع منعقد ہوا۔

سینکڑوں مسافرین نے اعتراض آمیز اجتماع میں ڈنمارک کے گستاخ اسلام مخالف سیاست داں راسموس پلاڈن کی جانب سے اسٹاک ہوم میں قرآن سوزی کی شدید مذمت کی گیی۔

 

ملایشین اسلامی کونسل کے سربراہ محمد عزمی عبدالحمید، نے آزادی کے نام پر سوئیڈش حکام کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: آزادی یا اظھار رائے کے نام پر ایسی حرکت شرمناک ہے اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی آکر عیسائیت کے خلاف ایسی توہین کرے تو کیا سوئیڈن کی حکومت خاموش رہے گی؟ یقینا نہیں

 

محمد عزمی عبدالحمید کی جانب سے سے اعتراض آمیز یاد داشت بھی سوئیڈن کے سفیر کو پیش کیا گیا۔

 

محمد عزمی عبدالحکیم کے مطابق اعتراض آمیز یادداشت کے ساتھ انگریزی میں ترجمہ شدہ ایک قرآن مجید کا نسخہ بھی سوئیڈن کے سفیر کو دیا گیا ۔

 

عبدالحمید کا کہنا تھا: میں نے سفیر کو بتایا جہ اسلام امن کا دن ہے جسمیں کسی گستاخی کی اجازت نہیں اور ہم شدت پسندی کے مخالف ہیں۔

انکا کہنا تھا: ہم نے کہا کہ ایک شخص کی طرف سے قرآن جیسی مقدس کتاب کو آگ لگانا کسی صورت قبول نہیں اور اسکا نتیجہ عالمی سطح پر برآمد ہوسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بعض تنظیموں نے سوئیڈن کی مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے تاہم اب تک واضح نہیں کہ یہ عملی ہوگا کہ نہیں۔ اگر سوئیڈن کی حکومت نے اطمینان بخش عمل نہ دکھایا تو ہم اس بائیکآٹ کی تجویز پر عمل کریں گے۔

انکا کہنا تھا: ہم نے تین دن تک کی مہلت دی ہے اگر ان دنوں میں کوئی معذرت نہ کی گیی تو بائیکآٹ آپشن پر عمل ہوگا۔/

 

4117545

نظرات بینندگان
captcha