ایکنا- نیوز ایجنسی اخبار الیوم کے مطابق دنیائے اسلام کے معروف ترین قاری عبدالباسط کی چونتیسویں برسی منائی جارہی ہے، تیس نومبر و انکی برسی کا دن تھا جنکی تلاوت عظیم سرمایہ ہے اور جو گولڈن وائس اور وائس آف مکہ کے نام سے جانا جاتا ہے اور مصر کے علاوہ عالمی سطح پر انکی تلاوت مقبول عام ہے۔
قاری عبدالباسط کے باقی ماندہ آثار اور تلاوت اسلامی اور عربی دنیا کے لیے گرانقدر سرمایہ ہے، انہوں نے قرآنی سفیر کے طور پر دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کیا اور مصر میں قاری القرآء کا لقب پایا، انکو عربی اور افریقی ممالک کی جانب سے آٹھ اعزازی میڈلز دیے گیے۔
گولڈن وایس کے مالک جگر کی بیماری نے گھیر لی اور اس پر شوگر کا اضافہ ہوا، وہ ان دو بیماریوں کے سامنے ہمت ہار گیے اور بلاآخر تیس نومبر 1988 کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔
انکے تشیع جنازے میں مصری عوام کے علاوہ اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفراء بڑی تعداد میں شریک تھے۔/
4102782