مصری محقق اور قرآن میں عورت کا کردار

IQNA

عالم اسلام کے معروف علما/ 8

مصری محقق اور قرآن میں عورت کا کردار

7:18 - December 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3513264
ایکنا تھران- ڈاکٹر فوزیہ العشماوی نے قرآن کی نگاہ سے عورت کے مقام کو اجاگر کرنے کی کاوش کی ہے۔

ایکنا نیوز- مصری دانشور خاتون اور جنیوا یونیورسٹی میں عربی اور اسلامی تہذیب کی استاد ڈاکٹر فوزیه العشماوی ) Dr Fawzia al-Ashmawi    (جو اعلی امور اسلامی کونسل کی رکن بھی رہی ہے اور اسی طرح یونیسکو میں ایک مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں چکی ہے اور انکا گذشتہ مہینہ کو انتقال ہوا، انہوں نے عمر کا خاصا حصہ اس چیز پر لگائی کہ قرآن کے رو سے عقلی بنیادوں پر خؤاتین کی اہمیت اور مقام کا اجاگر کرسکے۔

 

فوزیه عبدالمنعم العشماوی چالیس کے عشرے میں اسکندریه (مصر) میں پیدا ہوئی. سال 1965 میں فرنچ میں انہوں نے ماسٹرز کیا اور پھر جینیوا چلی گیی جہاں انہوں نے فرنچ ادبیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی، وہاں انکے استاد جو یہودی تھا انہوں نے ان سے کہا کہ وہ فرنچ کی بجایے عرب دنیا پر تحقیق کریں اور اسی پر انہوں نے اپنی تھسیز  «مصری خواتین میں تحولات نجیب محفوظ کے آثار کے رو سے» لکھی. وہ جینوا یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر پڑھاتی رہی اور  80 سال کی عمر میں وہی دار فانی سے کوچ کرگئی۔

 

کتاب «عورت قرآن کی نظر میں» انکی بہترین کتاب ہے، انکے مطابق حضرت محمد(ص) کو مکہ میں مشرکین کی شدید مخالفت کا سامنا تھا اس دور میں قرآنی خطاب اسلام قبول کرنے کے حوالے سے تھا اور اسی وجہ سے اس دور میں عورت کے کردار زیادہ اہم نہ تھا لہذا مکی سوروں میں مردوں کی اہمیت پر توجہ دی گیی اور اسی وجہ سے صرف کچھ خواتین جنمیں انبیاء کی خواتین یا فرعون اور عزیز مصر کی خاتون پر آیات نازل ہوئی تھیں۔

 

تاہم رسول گرامی(ص) کا ہجرت مدینه باعث بنا کہ یہاں پر عورتوں کو مردوں کے شانہ بشانہ دیکھی جاسکتی ہے اور مومنین کے ساتھ مومنات اور مسلمین کے ساتھ مسلمات کا ذکر ہوتا ہے۔

مجموعی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ قرآن کے مدنی سوروں میں عورت کو مرد کے ساتھ خطاب کیا گیا ہے یہانتک کہ سورہ ممتحنہ اور سورہ مجادلہ اترتا ہے جو مخصوص خواتین سے متعلق ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha