قطر ورلڈ کپ میں نایاب قرآنی نسخے کی نمایش

IQNA

قطر ورلڈ کپ میں نایاب قرآنی نسخے کی نمایش

9:07 - November 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3513260
ایکنا تھران- اسلامی ثقافتی مرکز قطر کی جانب سے سال 1783 کے نادر قرآنی نسخے کی نمایش شائقین فٹبال کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ایکنا- روزنامہ الوسط کے مطابق انجمن «سلسبیل» کویت کی جانب سے قطر میں ورلڈکپ شائقین کو اسلامی امور سے آشنا کرانے کے لیے اسلامی ثقافتی اور آرٹ گیلریوں کے تعاون سے نایاب قرآنی نسخے کو نمایش کے لیے پیش کیا گیا۔

اعلی مصری حکام  سے ملاقات کے موقع پر  مصری کمپنی " المبدع" کی جانب سے قطری گروپ کو مذکورہ قرآنی نسخہ تحفے میں دیا گیا۔

 

انجمن سلسبیل کے ڈائریکٹر شیخ احمد الفارسی کا کہنا تھا: انجمن ثقافتی شعبوں میں کافی خدمات انجام دیں چکی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ فٹبال کے عالمی مقابلوں کے دوروان شائقین کو قرآن مجید سے روشناس کراسکے۔

 

صالح بن علی المری کا کہنا تھا: مذکور تاریخی قرآن اسلامی تہذیب کی اس نمایش میں قطری ثقافتی مرکز کی کوشش سے پیش کیا گیا ہے جہاں لوگ اس میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

عالمی کمپنی «المبدع»  کے سربراہ سید بداح المطیری کا اس بارے کہنا تھا: اس نسخے کی افریقہ میں شیخ «عبدالکریم بکر الحاج» نے کتابت کی ہے اور یہ  رمضان سال 2015 یا  ۱۷۸۳ شمسی کو انجام پائی ہے۔/

 

4103206

نظرات بینندگان
captcha