مسلم شائقین قطر کی میزبانی پر بیحد خوش + فلم

IQNA

مسلم شائقین قطر کی میزبانی پر بیحد خوش + فلم

8:06 - November 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3513244
ایکنا تھران- ورلڈ کپ کے مسلم شائقین قطر کی میزبانی کے حوالے سے خؤش ہیں اور انکی کاوش کو سراہتے ہیں۔

ایکنا- نیوز ایجنسی  Middle East Eye، کے مطابق جمعہ کے دن قطر کے تمام مساجد میں مسلم شائقین کو نماز جعمہ کی دعوت دی گئی اور یہانتک کہ ان شائقین کے لیے جن کے لیے ممکن نہیں کہ وہ دوحہ کی کسی مسجد تک آتے انکے لیے«الثومه»  گراونڈ کے قریب ایک کھلی جگہ پر نماز کا اہتمام کیا گیا تھا۔

 

سینکڑوں نمازیوں کا ایک ساتھ بیٹھ کر کھلے میدان میں خطبہ سننا اور عبادت کرنا مغربی شائقین کے لیے عجیب تھا جب کہ مسلم شائقین کا کہنا تھا کہ قطر نے بہترین انتظامات کیے جس کی مثال نہیں اور جابجا نماز خانے موجود ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

حلال غذا کی فراوانی اور حرام مشروبات پر پابندی بھی مسلم شائیقین کے دل جیت گیے جس کو خوب سراہا جارہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ایک باحجاب خاتون آکر بات کرتی ہے جو کئی یورپی ممالک میں ممنوع ہے اور پھر مورگن فریمن آکر قطری بچے کے ساتھ تلاوت پیش کرتے ہیں کہ خدا نے تمام انسانوں کو ایک آدم و حوا سے پیدا کیا اور مختلف قبایل میں قرار دیئے کہ وہ ایک دوسرے کو پہچانیں، حیرت انگیز اور قابل تعریف ہے۔/

 

4102436

نظرات بینندگان
captcha