«ساهر کعبی»، مصحف مسجدالاقصی کا خطاط

IQNA

عالم اسلام کے معروف علما/ 7

«ساهر کعبی»، مصحف مسجدالاقصی کا خطاط

10:13 - November 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3513234
فلسطینی خطاط «ساهر کعبی»، معروف آرٹسٹ ہے جنکے دیگر فن پاروں کے علاوہ مصحف مسجدالاقصی کی خطاطی انکے شاہکاروں آثار میں شمار ہوتا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق عربی خطاطی کے مختلف نمونے ہیں اور اسکا اسلامی آرٹ سے گہرا تعلق ہے جس سے مساجد کی تزئین و آرائش کے علاوہ دیگر اشیاء اور مکانات و کتب وغیرہ پر کام لیا جاتا ہے۔

عربی خطاطی عالم اسلام میں بہت مقبول ہے اور اسلامی خطاطوں میں ایک «ساهر ناصر سعدان بن کعبی» کا نام آتا ہے جس نے عراق میں یہ فن سیکھا جہاں ان کا استاد «عباس البغدادی» ہے جو عرب دنیا کا ایک نامور خطاط ہے۔

انہوں نے کسب فیض اور سرٹیفیکٹ کے بعد فلسطین کا رخ کیا اور یہاں سکونت پذیر ہوئے۔

انکے کام میں «مصحف دبئی» (قرآن امارات)، دنیا کے عظیم ترین نسخہ قرآن «مصحف شام»، کے علاوہ معروف شاعر محمود درویش کے کلام کی خطاطی ہے جو شهر رام‌الله قرار کے میوزیم میں رکھے گیے ہیں۔

 

«ساهر کعبی»، مصحف مسجدالاقصی کا خطاط

ساهر کعبی نے اسلامی دنیا کے لیے کافی فن پارے تیار کیے ہیں جنمیں معروف «مصحف مسجدالاقصی» (قومی قرآن فلسطین) کی خطاطی ہے جس کے بارے میں انکا کہنا ہے: اس قرآنی نسخے کی خطاطی سادہ اوراق اور کاغذ پر بغیر کسی کیمکل مواد کے لکھےگیے ہیں تاکہ اسکی قدرتی حالت برقرار رہے.

 

مصحف «مسجدالاقصی» کی خطاطی خط عثمان طه میں ہے جس کی  «ساهر کعبی» نے خطاطی کی ہے اور فلسطین کا پہلا خطی قرآنی نسخہ شمار ہوتا ہے؛ تاکہ فلسطین میراث اور تاریخ پر گواہ رہے اس نسخے پر کام ساھر نے چالیس سال کی عمر میں شروع کیا تھا۔

کعبی  کو رسمی طور پر فلسطین اتھارٹی کے سربراہ «محمود عباس»، کی جانب سے اس کی کتابت کے لیے متعین کیا گیا۔

مصحف مسجدالاقصی کی خطاطی سال 2019 میں مکمل کی گئی جو فلسطین کے گرانقدر ثقافتی میراث میں شمار ہوتا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha