انگریزی میں قرآن کا ترجمہ کرنے والی خاتون سال کی بہترین خاتون منتخب

IQNA

انگریزی میں قرآن کا ترجمہ کرنے والی خاتون سال کی بہترین خاتون منتخب

8:08 - November 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3513225
ایکنا تھران- انگریزی رائٹر اور مترجم عایشه عبدالرحمن بیولی، کو سال کی بہترین خاتون قرار دے دی گیی۔

ایکنا – نیوز  British Muslim Magazine، کے مطابق اردن کے اسلامی مطالعاتی مرکز جو ہرسال پانچ سو ٹاپ ترین مسلم شخصیات کو نشر کرتا ہے اور سال 2023 کے لیے مصنفہ اور مترجم عایشه بیولی کو اس فہرست میں شامل کرلی گیی ہے۔

عایشه عبدالرحمن بیولی (Aisha Abdurrahman Bewley)  ۱۹۴۸، مشہور کلاسیک ادبیات کی مترجم ہے جنہوں نے سال 1968 میں اسلام قبول کیا اور پانچ عشروں سے اسلامی تعلیمات کی ترویج میں مصروف ہے۔

عائشہ لینگویجز میں کیلفورنیا یونیورسٹی سے ایم اے کرچکی ہے اور اعلی تعلیم امریکی اور قاہرہ سے مکمل کی اور اس کے بعد سے وہ اسلامی ادبیات کی ترویج میں مشغول ہے۔

 

عاشیہ کی اہم ترین کاوش قرآن کریم کا انگریزی میں ترجمہ ہے جو انہوں نے اپنے شوہر عبدالحق بیولی کی مدد سے مکمل کی ہے اور یہ ترجمہ انکی مشترکہ کاوش ہے۔

ان دونوں کی مشترکہ کاوش کے کچھ حصے آن لاین نشر کیے گیے ہیں۔

عایشہ ایک مترجم ہونے کے علاوہ ایک معروف رائٹر بھی ہے وہ مختلف موضوعات پر لکھتی ہے اور اسلام اور خواتین کی اہمیت، ڈیموکریٹک استعمار اور اسلامی پیراڈائم انکی اہم ترین کتابوں میں شامل ہے۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha