اردن؛ «طفیله» میں قرآنی تعلیمات کا خصوصی مرکز

IQNA

اردن؛ «طفیله» میں قرآنی تعلیمات کا خصوصی مرکز

6:59 - November 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3513110
ایکنا تھران- حفظ اور علوم قرآن کا پہلا خصوصی مرکز وزارت اوقاف و امور اسلام کے تعاون سے صوبہ «طفیله» میں قایم کیا گیا ہے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی «الدستور» کے مطابق حفظ و ترویج تعلیم قرآن کے لیے مرکز جنوبی اردن میں قایم کیا گیا ہے۔

«طفیله»  صوبے کے ڈائریریکٹر اوقاف محمد المجالی کا اس حوالے سے کہنا تھا: آئیڈیل قرآنی مرکز عارضی طور پر مسجد جامع طفیله میں قایم کیا گیا ہے تاہم اس کے لیے الگ سے عمارت بنانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس مرکز میں جدید طریقوں اور وسائل سے تعلیم قرآن سے جوانوں کو آراستہ کیا جایے گا اور باقاعدہ تدریسی عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔

 

المجالی کا کہنا تھا: قرآنی کلاسز میں حفظ و تفسیر قرآن، عقاید اسلامی، حدیث نبوی، عربی زبان اور دیگر اسلامی کلاسز جو وزارت اوقاف کی طرف سے پیش ہوں گی پڑھائی جائیں گی۔

انکا کہنا تھا: مذکورہ کورس کا دورانیہ چھ مہینہ مقرر کیا گیا ہے اور کورس کے اختتام پر اسناد دیے جائیں گے۔/

 

4098488

نظرات بینندگان
captcha