روھنگیا مسلم پناہ گزینوں سے غفلت پر بنگلہ دیشی وزیراعظم نالاں

IQNA

روھنگیا مسلم پناہ گزینوں سے غفلت پر بنگلہ دیشی وزیراعظم نالاں

9:12 - September 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512789
ایکنا تہران- شیخ حسینه واجد نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں روھنگیا پناہ گزینوں سے لاپرواہی پر کڑی تنقید کی۔

ایکنا نیوز-  الخلیج الجدید نیوز کے مطابق کویت کی وزیراعظم  شیخ حسینه واجد نے اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے موجود ہیں جہاں انہوں نے فرنچ پریس سے انٹرویو میں روہنگیا پناہ گزینوں سے غفلت پر مغربی ممالک پر کڑی تنقید کی ہے۔

 

انہوں نے پناہ گزینوں بالخصوص عورتوں اور بچوں کی حالت زار کو افسوسناک قرار دیا۔

 

شیخ حسینه کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی بھی روہنگیا پناہ گزینوں کی وجہ سے شدید متاثر ہے تاہم انہوں نے کورونا اور یوکراین جنگ کو بھی عدم توجہ کی وجہ قرار دیا۔

 

لگ بھگ دس لاکھ روہنگیا پناہ گزین سال ۲۰۱۷ میں جان بچانے کے لیے میانمار سے فرار پر مجبور ہوگیے تھے۔

 

بنگلہ اس واقعے سے پہلے ہی ایک لاکھ روھنگیا پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا تھا.

 

اقوام متحدہ کے نمایندے کے مطابق بنگلہ دیش کے اصرار کے باوجود میانمار میں حالات واپسی کے لیے مناسب نہیں۔

 

شیخ حسینه کے مطابق بنگلہ دیشی عوام پناہ گزینوں سے ناراضی نہیں مگر متاثر شدید ہیں۔

 

شیخ حسینه نے ملک میں مزید پناہ گزینوں کو سہولیات دینے سے انکار کرتے ہویے کہا کہ اس سے زیادہ امکانات اور گنجایش موجود نہیں.

 

انکا کہنا تھا کہ سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی وطن واپسی کے لیے کوشش کریں۔/

 

4087878

نظرات بینندگان
captcha