الیوم نیوز کے مطابق ملک فھد پبلیکیشن کے تعاون سے سے قرآنی خطاطی مقابلہ بعنوان «مصحف الموسس» منعقد کیا جارہا ہے۔
مذکورہ خوش خطی مقابلہ سعودی وزارت تبلیغات اسلامی کی جانب سے ملک فھد پبلیکیشن کے تعاون کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد قرآنی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہے۔
مذکورہ بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے بعد منتخب خطاطوں کے زریعے سے ملک فھد ادارے کے توسط سے قرآن کریم کی خطاطی کا پروگرام مدنظر ہے جب کہ خطاطوں کے درمیان ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے تجربوں سے استفادہ دیگر اہداف میں شامل ہے۔
توقع کی جاتی ہے کہ مقابلوں کے اہداف کا حصول ممکن ہوگا اور قرآن کریم کی خطاطی کے حوالے سے اس کاوش کا اہم بین الاقوامی کاوشوں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔
اس مقابلے کا اہم مقصد قرآن خطاطوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انکی قدر دانی کرنا ہے جو کتاب خدا کی راہ میں خدمات انجام دیں رہے ہیں۔
مقابلوں کی شرایط کا اعلان جلد ہوگا اور خواہشمند افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے بائیوگرافی اس فارم کے ساتھ دیے گیے ایڈرس پر ای میل کریں۔/
.ketabat-almushaf@qurancomplex.gov.sa