عبدالمالک حوثی نے استقامت اور وحدت پر تاکید کردی

IQNA

انقلاب ۲۱ سمتبر کی برسی پر؛

عبدالمالک حوثی نے استقامت اور وحدت پر تاکید کردی

9:45 - September 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510272
تہران(ایکنا) عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے خطاب میں انقلاب سے قبل یہاں پر غیروں کی حکومت اور بدحالی کا ذکر کیا اور انقلاب کو انکے لیے غیرمتوقع قرار دیتے ہوئے استقامت اور وحدت کو ضروری قرار دیا۔

المسیرہ نیوز کے مطابق ۲۱ ستمبر کے انقلاب کی ساتویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب سے پہلے غیرملکی طاقتوں کا راج تھا اور انکے ایماء پر یمنی عوام کو استقلال اور آزادی سے محروم رکھا گیا تھا۔

 

 انکا کہنا تھا کہ اس سازش سے یہاں ڈمی حکمران ہمیں حقوق سے محروم رکھا گیا اور بلاشک اس وقت یمن کو امریکی سفیر کنٹرول کرتا تھا اور اگر ۲۱ ستمبر کا انقلاب نہ ہوتا تو القاعدہ سے مقابلے کے نام پر اسکا سلسلہ مزید بڑھتا اور اسرائیل سے تعلقات کا راستہ بھی کھول دیا جاتا۔

 

انقلاب یمن نے غیر ملکی مداخلت کا راستہ بند کیا

انصارالله یمن رہنما نے کہا کہ انقلاب سے پہلے ہم غیرملکی مداخلت کی مشکلات کو سمجھ گیے تھے اور اسی وجہ سے امریکی حکام اپنے آلہ کاروں کی مدد کے لیے پہنچا تاکہ اس انقلاب کا ختم کیا جائے مگر ہماری کامیابی نے دنیا کو حیران کردیا۔

 

حملہ آوروں کی خیانت پر توجہ

عبدالمالک حوثی کا کہنا تھا کہ انقلاب نے سرکاری اداروں کو مکمل تباہی سے بچا لیا اور لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ انقلاب سے پہلے اور بعد میں کیا فرق آیا ہے اگرچہ جنگ کے بعد ہم پر محاصرے میں ہیں اور اسی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے کہ سعودی الاینس بڑی طاقتوں اور امریکی حمایت سے ہمارے اوپر حملہ آور ہےجب کہ ہمارے حق میں صرف ایران، حزب اللہ، عراق اور بحرین آواز بلند کررہے ہیں۔

 

یمن میں مستقل حکومت کی کوشش

عبدالمالک حوثی نے کہا کہ دشمن اپنے مذموم مقاصد کے لیے کوشش کررہا ہے تاکہ یمنی عوام کے ارادے کو متزلزل کیا جاسکے لیکن ہم بھی ایک مستقل اور آزادی حکومت کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

 

انصارالله یمن رہنما نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تعمیری مشوروں اور تجاویز کو خوش آمدید کہیں گے۔

 

انقلاب کے اہداف کے لیے اتحاد ضروری ہے

 انکا کہنا تھا کہ کہ انقلاب اور ہماری کامیابیوں کے بعد ہمارے زیرکنٹرول علاقوں کی حالت انقلاب سے قبل کافی مختلف ہے اور ہمارے عوام کا صبر لبریز نہیں ہوگا اور اچھی خبریں آنے والی ہیں تاہم مختلف بہانوں سے انقلاب کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور محاصرے پر آنکھیں بند کی جارہی ہیں۔

 

عبدالمالک حوثی نے تاکید کی کہ انقلابی جذبات کے ہمراہ استقامت کریں گے تاکہ اسقلال حاصل کیا جاسکے اور اس حوالے سے لازم ہے کہ مقاومت میں اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھا جاسکے اور استقامت کے ساتھ خدا پر توکل سے کامیابی یقینی ہے۔

 

عبدالملک الحوثی نے عوام سے کہا کہ وہ آج منگل کو انقلاب کی سالگرہ پر مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔/

3998914

نظرات بینندگان
captcha