مغربی کنارے میں یہودی عبادت خانے کا پروجیکٹ

IQNA

مغربی کنارے میں یہودی عبادت خانے کا پروجیکٹ

9:39 - September 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510270
تہران(ایکنا) روزنامه عبری یدیعوت آحارونوت کے مطابق صیھونی رژیم ویسٹ بینک میں قومی ترجیح کے نام پر یہودی سازی کی کوشش کی جارہی ہے۔

عربی نیوز ٹی آر ٹی کے مطابق مذکورہ اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل وزیر مذہبی امور متان کانا کی کوشش ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی عبادت خانوں میں اضافہ کیا جائے۔

 

اخبار کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزیر کی جانب سے اس مقصد کے لیے ساڑھے چھ ملین ڈالر مختص کیا گیا ہے حالانکہ قانونی طور پر ان عبادت خانوں کے لیے کوئی فنڈ مختص نہیں۔

 

اخبار کے مطابق یہودی کینسہ کے لیے فنڈ عوامی فنڈ کا حصہ ہے جو صیھونی رژیم کی جانب سے دیا گیا ہے تاہم پہلی بار اس بار مغربی کنارے کو خاص کر یہ فنڈ دیا گیا ہے۔

 

کہا گیا ہے کہ فنڈ مختص کرتے وقت واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ مغربی کنارے کے لیے ہے کیونکہ اس طرح عدالت اس فنڈ کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ۔

 

مذکورہ زرایع کا کہنا ہے کہ مذہبی امور کے وزیر کا ارادہ ہے کہ اس فنڈ کو مغربی کنارے کو دیا جائے اور کہا جاتا ہے اس میں عبادت خانوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

 

زرایع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس فنڈ سے غزہ کے کنارے، سدیروت میں بھی عبادت خانے تعمیر ہوسکتے ہیں۔

 

مذکورہ اخبار نے واضح کیا ہے کہ وزیر مذہبی امور کا اقدام وزیراعظم سے ہم آہنگ شدہ ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ دائیں بازو کی شدت پسند جماعت اپنی آئیڈیا لوجی سے پیچھے ہٹنے والا نہیں۔/

3998921

نظرات بینندگان
captcha