اربعین امام عالی مقام کی سیکورٹی پر عراقی وزیر دفاع کی تاکید

IQNA

اربعین امام عالی مقام کی سیکورٹی پر عراقی وزیر دفاع کی تاکید

9:10 - September 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510265
تہران(ایکنا) وزیر دفاع جمعه عناد سعدون نے دورہ کربلا کے موقع پر اربعین پر کربلا کے اطراف کی حفاظت پر تاکید کردی۔

عراقی میڈیا کے مطابق عراق کے وزیر دفاع نے کربلا کا خصوصی دورہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ عناد کے ہمراہ اعلی سیکورٹی فورسز کے افیسران بھی انکے ہمراہ ہیں جہاں مقامی سیکورٹی افیسروں سے بات چیت کی گیی اور وزیردفاع کی صدارت میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا ہے تاکہ اربعین امام حسین (ع) کے حوالے سے سیکورٹی کا جایزہ لیا جاسکے۔

 

انہوں نے اس موقع پر تاکید کی کہ تمام سرحدی علاقوں اور صحراوں کی سیکورٹی کو مدنظر رکھا جائے اور تمام سیکورٹی اداروں میں مکمل ہم آہنگی ہونی چاہیے تاکہ زائرین حسینی کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

وزیر دفاع نے گورنر ہاوس کا دورہ بھی کیا اور گورنر نصیف جاسم خطابی سے ملاقات میں سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

جمعه عناد سعدون نے کربلا میں مرقد مطهر امام حسین(ع) اور حرم حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف بھی حاصل کیا۔

 

عراقی صوبہ بابل کی پولیس سربراہ نے بھی خصوصی حفاظتی اقدام کی خبر دی ہے اور کہا کہ کہ اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر سیکورٹی پروگرام میں اٹھارہ ہزار سیکورٹی اہلکار شریک ہیں۔/

3998640

 

نظرات بینندگان
captcha