بیت‌المقدس میں خاص قرآن کی اشاعت پر مفتی کا انتباہ

IQNA

بیت‌المقدس میں خاص قرآن کی اشاعت پر مفتی کا انتباہ

9:07 - September 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510264
تہران(ایکنا) مفتی اعظم محمد‌ حسین نے خاص قرآن کی اشاعت کو ممنوع قرار دیا جہاں آیت ۳۹ سوره نساء میں حرف العین کے اوپر نقطہ «علیما» لکھا گیاہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق مذکورہ قرآنی نسخہ داراللبنانیة پبلیکیشنز بیروت سے شایع کیا گیا ہے اور اسکا رجسٹریشن نمبر (۴۱) ہے جو تاریخ ۲۶/۴/۲۰۱۵ تحقیقات اسلامی اکیڈمی  الازهر الشریف سے صادر شدہ ہے۔

 

مفتی اعظم قدس  شریف نے تمام کتابخانوں، اشاعتی اداروں اور افراد جنکے پاس یہ قرآنی نسخہ موجود ہے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اسس نسخے کو دارالفتاء کے پاس جمع کرا دیں تاکہ اس حوالے سے ضروری اقدام اٹھایا جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اشاعت کے وقت دقت سے کام لیا جائے اور خاص کر کاپی پیسٹ کے وقت درستگی قرآن کو مدنظر رکھا جائے۔/

3998649

نظرات بینندگان
captcha