بین الاقوامی «احسن العزاء» محفل غم کا اہتمام

IQNA

بین الاقوامی «احسن العزاء» محفل غم کا اہتمام

9:01 - September 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510262
تہران(ایکنا) عالمی اهل بیت(ع) اسمبلی کے تعاون سے پہلی بین الاقوامی مجلس غم «احسن العزاء: بهترین عزاداری» کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

عالمی اهل بیت(ع)  اسمبلی کے نمایندے حجت‌الاسلام والمسلمین محمد‌جواد زارعان نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں اس بارے میں کہا: اس وقت ہم  عالمی «أحسن العزاء» پروگرام کو ترتیب دے رہے ہیں تاکہ دنیا بھر میں محرم و صفر میں عزاداری کے حوالے سے خوبصورت ترین مجلس عزا یا محفل غم سے آشنائی ہو۔

 

انکا کہنا تھا: پروگرام میں اهل بیت(ع) اسلامی اقدار کے محور پر توجہ ہوگی اور اس میں حسینی خدمات میں سے بہترین کو انتخاب کیا جائے گا۔

 

عالمی محفل احسن العزاء میں بہترین ہیت، بہترین پروگرام، خدمات، خدام اور خدمت عزا کے حوالے سے انکی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

 

اس حوالے سے بہترین ویڈیو کلپس اور تصاویر عزاداری و تعارف ہیت و انجمن صفر کے آخر تک ارسال کی جاسکتی ہے ۔

 

اس پروگرام میں غیرایرانی عزاداروں کو اہمیت دی گئی ہے جسمیں عزاداری کے حوالے سے آرٹ، تعزیہ، محفل عزا، مجالس اور دیگر تقریبات شامل ہیں۔

 

مذکورہ ویڈیو یا تصاویر ملنے کے بعد ان کو ماہرین ججز کے زریعے سے انتخاب کیا جائے گا اور اس پروگرام کا مقصد نئے انداز سے عزائے حسین کی خدمت اور خدمت گاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔/

3998500

نظرات بینندگان
captcha