زائرین اربعین زیارت کے ساتھ تعلیم قرآن سے مستفید + تصاویر

IQNA

زائرین اربعین زیارت کے ساتھ تعلیم قرآن سے مستفید + تصاویر

8:56 - September 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510261
تہران(ایکنا) آستانہ عباسی کے قرآنی شعبے کے تعاون سے مسلسل نواں سال زائرین کے لیے قرآنی موکبوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

الکفیل سیٹلائیٹ چینل کے مطابق آستانہ عباسی کے قرآنی امور کے سربراہ شیخ جواد النصراوی کا زائرین اربعین کے لیے قرآنی اسٹال کے حوالے سے کہنا تھا: قرآن مجید درست پڑھنے کا پہلا رسمی اسٹال یا موکب عراقی صوبہ المثنی میں قایم کیا گیا جہاں سورہ حمد اور دیگر چھوتی سورتوں کو درست کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ زائرین امام حسین (ع) درست نماز ادا کرسکے۔

 

انکا کہنا تھا:قرآنی مرکز دیوانیہ، بابل، بغداد، اور کربلا شہر کے مرکز میں بھی اسی طرح کے قرآنی اسٹالز لگائے جارہے ہیں۔

 

زائرین اربعین زیارت کے ساتھ تعلیم قرآن سے مستفید + تصاویر

النصراوی کا کہنا تھا: ہرسال اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر آستانہ عباسی کے تعاون سے لاکھوں کروڑوں لوگوں کے لیے جو زیارت حضرت سید الشهدا(ع) کے لیے کربلا آتے ہیں قرآنی موکب لگایے جاتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: نماز میں درست قرآت لازمی ہے اور اسی چیز کو مدنظر  رکھتے ہوئے ہم نے تصحیح قرآت کی کاوش کی ہے۔

 

قابل ذکرہےکہ مسلسل نو سالوں سے آستانہ عباسی کے تعاون سے قرآنی اسٹالزلگایے جاتے ہیں جہاں لاکھوں زائرین اس سے مستفید ہوتے ہیں۔/

 

.
 

آموزش صحیح خوانی قران به زا‌ئران اربعین برای نهمین سال پیاپی

3998603

نظرات بینندگان
captcha