جلال آباد میں طالبان فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

IQNA

جلال آباد میں طالبان فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

14:58 - September 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3510250
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

جیو نیوز- افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے دھماکوں میں بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس میں طالبان فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سے زائد دھماکوں کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ننگرہار کے صوبائی اسپتال کے حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ یہ افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پہلا حملہ ہے۔

نظرات بینندگان
captcha