شیخ الازهر کا تاریخی دورہ عراق

IQNA

شیخ الازهر کا تاریخی دورہ عراق

9:37 - September 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3510240
تہران(ایکنا) شیخ الازهر نے قاهره میں عراق کے پارلیمانی سربراہ سے ملاقات میں تاکید کی کہ وہ اکتوبر میں عراق کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمان کے سربراہ محمود الحلبوسی سے قاہرہ میں ملاقات کے دوران شیخ الازھر نے کہا کہ وہ اکتوبر میں وہ عراق کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف مکاتیب اور قبایل کے نمایندوں سے ملاقات کریں گے۔

 

الحلبوسی اسی ملاقات کے حوالے سے قاهره میں حکام سے ملاقات کررہے ہیں جہاں انہوں نے احمد الطیب، شیخ الازهر سے بھی ملاقات کی ہے۔

 

عراقی نمایندے کا کہنا تھا: مشکلات کے حل کے لیے باہمی گفتگو اور مذہبی اقدار کی حفاظت اور برادری ضروری ہے اور عراق میں اس حوالے سے کاوشیں جاری ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ عراق شیخ الازهر کے دورے کا منتظر ہے اور امید ہے کہ اس سے  قاهره و بغداد میں تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

 

الحلبوسی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی پارلیمان کا سربراہ  شیخ الازهر کے دورے کے حوالے سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں اور انہوں نے شدت پسندی کے خاتمے پر امید افزا تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

شیخ الازهر نے الحلبوسی کے دورے کا خیرمقدم کیا اور کہا: الازهر کا عراقی طلبا اور اساتذہ سے اچھے تعلقات ہیں اور عراقی علما کی سیرت ہمارے لیے رہنما ہے۔

 

شیخ الازهر نے عراقی دورے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: میں عراقی شہروں اور عراقی شخصیات سے ملنے کا بے چینی سے انتظار کررہا ہوں۔

 

انکا کہنا تھا کہ امت میں اتحاد اور وحدت اسلام کا اہم ہدف ہے اور اس کے لیے امن و استحکام کا قیام انہتائی لازمی ہے۔/

3997981

نظرات بینندگان
captcha