مصر؛ اٹھائیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

مصر؛ اٹھائیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اعلان

10:20 - August 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3509926
تہران(ایکنا) وزیر اوقاف محمد مختار جمعه کے مطابق دسمبر میں ہونے والے قرآنی مقابلوں کے لیے ایک ملین مصری پونڈ رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اوقاف محمد مختار جمعه کا کہنا ہے کہ مقابلوں کے انعامات کے لیے ایک ملین مصری پونڈ یعنی ساڑھے تیرسٹھ ہزار امریکی ڈالر مختص کیا گیا ہے جب کہ مقابلے گیارہ سے پندرہ دسمبر کو مصر میں منعقد ہوں گے۔

 

وزیر اوقاف مصر کا کہنا تھا:‌ مقابلوں میں حفظ کل قرآن تجوید اور مفاہیم کے ہمراہ عرب زبان قرآء کے لیے جسمیں مرد و خواتین حصہ لے سکتے ہیں تاہم عمر پینتیس سال سے کم ہونی چاہیے۔

 

حفظ مقابلوں مقابلے غیر عرب زبان قرآء مرد و خواتین کے لیے تاہم عمر کی شرط تیس سال سے کم ہونا ہے۔

 

حفظ کے ایک اور کیٹگری میں اسپشل افراد کے لیے ہے جس میں عمر تیس سال سے کم ہونا لازم ہے۔

 

حفظ نوجوانوں کے مقابلے میں مصری قرآء شریک ہیں جنکی عمر بارہ سال سے ہم ہونا ضروری ہے۔

 

محمد مختار جمعه کا کہنا تھا: وزارت اوقاف نے قرآء کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک لاکھ چالیس ہزار پونڈ مختص کیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی قرآء کو وزارت اوقاف مصر کی جانب سے باقاعدہ دعوت نامے ارسال کیے جائیں گے تاہم شرایط بعد میں واضح کی جائے گا۔/

3987890

نظرات بینندگان
captcha